امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی داخلہ سکریٹری نے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کےلئے تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 21 AUG 2021 5:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی:21؍اگست،2021۔مرکزی داخلہ سکریٹری نے 15اگست 2023 کو ختم ہونے والی مدت کے دوران آزادی کاامرت مہوتسو منانے کیلئے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے ایڈمنسٹریٹرس کے چیف سکریٹریز / مشیروں نے بھارت کی آزادی کی جدوجہد کے موضوع پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والے پروگرام کی تفصیلات مشترک کیں جبکہ اپنے متعلقہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ثقافت ، روایت  اور  ورثے کو اجاگر کیا ۔میٹنگ کے شرکاء کی جانب سے پروگرام کو ایک شاندار جشن بنانے کیلئے متعدد اختراعی  خیالات پیش کیے گئے۔

مرکزی داخلہ سکریٹری نے پروگراموں کی انفرادیت ، آزادی کی جدوجہد / مجاہدین آزادی کے ساتھ تعلق تقریبات کی منصوبہ بندی میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ تمام پروگراموں میں عوام کی وسیع پیمانے پر شمولیت ہونی چاہئے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ پروگراموں کو اُمور داخلہ کی وزارت (ایم ایچ اے ) کے کلینڈر میں شامل کرنے کیلئے ایک ٹھوس شکل دیں۔

قبل ازیں مرکزی داخلہ سکریٹری نے آزادی کا  امرت مہوتسو منانے کیلئے اُمور داخلہ کی وزارت کے ایکہ ہفتے طویل پروگرام پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے 19 اگست 2021 کو سی اے پی ایف کے ڈی جی ، لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین اور اُمور داخلہ کی وزارت کے اندر آنے والی دیگر تنظیموں کے سربراہان  کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8137



(Release ID: 1747889) Visitor Counter : 278