پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت ،امرت مہوتسو کے تحت ’2030 تک صفر بھک مری‘ موضوع پر ایک قومی ویبنار منعقد کرے گی


مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ 23 اگست کو ویبنار کا آغاز کریں گے

توقع کی جاتی ہے دن بھر چلنے والے ویبنار میں بھک مری سے لڑنے میں بھارت کی پوزیشن کو لے کر زمینی سطح پر رہنماؤں میں بیداری پیدا کی جائے گی

توقع ہے کہ عالمی خوراک پروگرام کے نمائدے، یو این ڈی پی اور ریاستوں کے پنچایتی راج کے وزراء حضرات اس ویبنار میں شرکت کریں گے

Posted On: 21 AUG 2021 1:44PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پنچایتی راج کی وزارت 23 اگست 2021 کو ایک قومی ویبنار ’ہمہ گیر ترقیات اہداف کو مقامی رنگ دینا اور اس میں پنچایتوں کا کردار ۔ ہدف نمبر 2 ۔ صفر بھک مری ‘ کا انعقاد کرے گی۔ اس ویبنار کا افتتاح پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ کریں گے اور پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل اس تقریب میں شرکت کرکے اسے زینت بخشیں گے۔

توقع کی جاتی ہے کہ دن بھر چلنے والے ویبنار میں بھک مری سے لڑنے میں بھارت کی پوزیشن کو لے کر زمینی سطح پر رہنماؤں کے درمیان بیداری پیدا کی جائے گی اور ساتھ ہی انہیں مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ بھک مری کو ختم کرنے کے لئے شروع کی گئیں مختلف اسکیموں، پروگراموں، پہل قدمیوں، اختراعی اقدامات، وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ اس سے ان کی اہلیت سازی میں مدد ملے گی اور انہیں 2030 تک بھک مری سے مبرا پنچایت اور اس طرح بھک مری سے مبرا ملک یقینی بنانے کے لئے مقامی سطح پر کاروائی کرنے کے سلسلے میں اہل بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔

23 اگست 2021 کو صبح 10 بجے سے شروع ہونے والے ویبنار میں، دنیا میں بھک مری سے لڑنے کو لے کر بھارت کی پوزیشن پر تبادلہ خیالات کے علاوہ غذائی پیداوار اور خوراک سلامتی کی وافر تعداد میں دستیابی، ہمہ گیر زرعی پیداوار، عوامی نظام تقسیم، غذائی پیداوار میں کمی اور پروسیسنگ میں نقصان، غذائی تحفظ اور 2030 تک صفر بھک مری کے ہدف کی حصولیابی پر اثر انداز ہونے والے تکنیکی حل کا فائدہ اٹھانے جیسے اہم مسائل/ موضوعات پر بات چیت اور تبادلہ خیالات کرنے کے لئے چار تکنیکی سیشن شامل ہوں گے۔

عالمی خوراک پروگرام، یو این ڈی پی، مرکزی وزارتوں / زراعت و کاشتکار بہبود کا محکمہ جیسے محکموں کے نمائندے، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کا محکمہ اور خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت ، اور حکومت ہند کے لئے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کا دفتر اس ویبنار میں اہم اسپیکر کے طور پر حصہ لیں گے، جبکہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اور پنچایتی راج ادارے/ دیہی مقامی انجمنیں بھی اس بات چیت میں حصہ لیں گی۔

توقع کی جاتی ہے کہ تینوں سطحوں کی پنچایتیں بڑی تعداد میں اس ویبار میں شرکت کریں گی۔ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج محکموں کے افسران اس ویبنار میں حصہ لیں گے کیونچہ کچھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج وزراء کی اپنی ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی نمائندگی کرنے کی توقع ہے۔

این آئی سی ویڈیو کانفرنس اسٹوڈیوز اور ویبکس میٹنگ لنک کے توسط سے شامل ہونے کے علاوہ، شرکاء حضرات 23 اگست 2021 کو صبح 10 بجے سے https://webcast.gov.in/mopr/ پر ویبنار ملاحظ کر سکیں گے۔

 

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8130


(Release ID: 1747883) Visitor Counter : 333