سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زائیڈس کیڈیلا کے ذریعے تیار کردہ ڈی بی ٹی-بی آئی آر اے سی امدادیافتہ زائیکو وی-ڈی کو ایمرجنسی میں استعمال کرنے کی منظوری ملی


دنیا کی پہلی کووڈ-19 ڈی این اے ویکسین، مشن کووڈ سرکشا کے تحت ڈی بی ٹی-بی آئی آر اے سی کے اشتراک سے تیار کی گئی

Posted On: 20 AUG 2021 7:04PM by PIB Delhi

زائیڈس کیڈیلا کو ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کی طرف سے آج، یعنی 20 اگست 2021 کو زائیکو وی-ڈی کو ایمرجنسی میں استعمال کرنے کی منظوری حاصل ہو گئی ہے۔ یہ کووڈ-19 کے لیے ڈی این اے پر مبنی ہندوستان میں تیار کی جانے والی دنیا کی پہلی ویکسین ہے، جسے بچوں اور 12 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے بالغوں کو لگایا جائے گا۔ اس ویکسین کو ’مشن کووڈ سرکشا‘ کے تحت حکومت ہند کے محکمہ بائیو ٹیکنالوجی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور بی آئی آر اے سی کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔ زائیکو وی-ڈی کو پری کلینیکل اسٹڈیز، فیز 1 اور فیز 2 کلینیکل ٹرائلز کے لیے اور  مشن کووڈ سرکشا کے تحت فیز 3 کلینیکل ٹرائل کے لیے نیشنل بائیو فارما مشن کے ذریعے کووڈ-19 ریسرچ کنسورٹیا کے تحت مدد حاصل ہے۔ اس 3 خوراکوں پر مبنی ویکسین کو انجیکشن کے ذریعے لگانے پر سارس- کو وی-2 وائرس کا اسپائک پروٹین پیدا ہوتا ہے اور امیون رسپانس خارج ہوتا ہے، جو مرض سے تحفظ فراہم کرنے اور وائرس کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پلگ اور پلے ٹیکنالوجی جس کی بنیاد پر پازمڈ ڈی این اے پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے، اسے وائرس کے میوٹیشن، جیسا کہ پہلے سے واقع ہو  رہا ہے،  سے نمٹنے کے لیے آسانی سے اپنایا جا سکتا ہے۔

فیز 3 کلینیکل ٹرائل کے عبوری نتائج بتاتے ہیں کہ 28000 سے زیادہ رضاکاروں پر اس کا تجربہ کیا گیا اور آر ٹی-پی سی آر پازیٹو معاملوں کے لیے اس کا 66.6 فیصد اثر دیکھنے کو ملا۔ کووڈ-19 کے لیے یہ ہندوستان میں ویکسین کا ابھی تک کا سب سے بڑا ٹرائل ہے۔

کامیابی کی اس کہانی میں ویکسین ٹیکنالوجی سنٹر (وی ٹی سی)، زائیڈس گروپ کا ویکسین ریسرچ سنٹر، ٹرانس لیشنل ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس ٹی آئی)، جو کہ محکمہ بائیوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی)  کا ایک خود مختار ادارہ ہے اور انٹریکٹو ریسرچ اسکول فار ہیلتھ افیئرس (آئی آر ایس ایچ اے)، پونہ، محکمہ بائیو ٹیکنالوجی کے تحت قائم کردہ جی سی ایل پی لیب – نیشنل بائیو فارما مشن (این بی ایم) نے بھی اہم رول ادا کیا۔

اس پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زائیڈس گروپ کے چیئرمین، جناب پنکج آر پٹیل نے کہا، ’’ہمیں بے حد خوشی ہے کہ کووڈ-19 سے لڑنے کے لیے ایک محفوظ اور اثر دار ویکسین بنانے کی ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں اور آج زائیکو وی- ڈی کی شکل میں آج یہ ہمارے سامنے ہے۔ اتنے نازک موڑ پر اور تمام چنوتیوں کے باوجود دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین تیار کر لینا ہندوستانی تحقیقی سائنس دانوں کی اختراع سے متعلق ان کے جذبے کی وجہ سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔ آتم نربھر بھارت کے اس مشن اور ہندوستانی ویکسین مشن کووڈ سرکشا کے لیے محکمہ بائیو ٹیکنالوجی، حکومت ہند کی طرف سے ملنے والے تعاون کا میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8117

 


(Release ID: 1747763) Visitor Counter : 409