وزارت دفاع

آزادی کا امرت مہوتسو: تمام خواتین پر مشتمل کوہ پیماٹیم نے ماؤنٹ منی رنگ کو سر کیا

Posted On: 19 AUG 2021 5:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی 19 اگست 2021: ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر’’ آزادی کا امرت مہوتسو‘‘سے متعلق پروگراموں کے حصے کے طور پر ہندوستانی فضائیہ نے یکم اگست 2021 کو ائر فورس اسٹیشن نئی دہلی سے تمام خواتین پر مشتمل تینوں افواج کی کوہ پیما ٹیم کو رخصت کیا۔

ٹیم پندرہ اگست 2021 کو کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ منی رنگ (21625 فیٹ) پر پہنچی۔ ماؤنٹ منی رنگ ہماچل پردیش میں کنور اور اسپتی ضلعوں کی سرحد پر ریاست کی سب سے اونچی چوٹیوں میں سے ایک ہے۔ اس چوٹی کے قریب منی رنگ درہ ہے۔ جو موٹروں کے چلنے کا راستہ بن جانے سے قبل سپتی اور کنور کے درمیان قدیم تجارتی راستہ تھا۔

پندرہ نفری کوہ پیماٹیم کی سربراہی انڈین ائر فورس کی ونگ کمانڈر بھاؤنا مہرہ نے کی۔ دیگر ارکان میں جنھوں نے یہ چوٹی سرکی اور وہاں ہندوستانی پرچم لہرایا۔ ونگ کمانڈر بھاؤنا مہرا، لفٹیننٹ کرنل گیتانجلی بھٹ، ونگ کمانڈر نروپما پانڈے ، ونگ کمانڈر ویومکاسنگھ، ونگ کمانڈر لتا مشرا، میجر اوشا کماری، میجر سومیا شکلا، میجر وینو مور، میجر رچنا ہڈا، لفٹیننٹ کمانڈر سینو ولسن اور فلائٹ لفٹیننٹ کومل پہوجا شامل ہیں۔

****

U.No:8037

ش ح۔رف۔ س ا

 



(Release ID: 1747453) Visitor Counter : 256