وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے کو پ 26 کے نامزد صدر ریٹائرڈ عزت مآب آلوک شرما کے ساتھ آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق مختلف معاملات پر بات چیت کی

Posted On: 18 AUG 2021 6:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 18  اگست ،2021   /  خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج کوپ 26 کے نامزد صدر ریٹائرڈ عزت مآب آلوک شرما  سے ملاقات کی اور آب و ہوا میں تبدیلی اور خاص طور پر کوپ 26 سے متعلق مختلف معاملات پر بات چیت کی۔

 

 

 

وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت جی 20 سے وابستہ ان کچھ ملکوں میں سے ایک ہے جو یو این ایف سی سی سی اور پیرس معاہدے کے مقاصد کی طرف گامزن ہیں اور اس نے آب و ہوا میں تبدیلی پر قابو پانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔  محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور 2030 تک 450 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے اپنے نشانے کے تئیں عہدبستہ ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں سے 100 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کا نشانہ حاصل کیا جاچکا ہے۔  دیگر اہم اقدامات کے ساتھ ساتھ  ہائیڈروجن توانائی مشن پر جو وسیع کام کیا گیا ہے  انہوں نے اسے بھی اجاگر  کیا۔

مختلف فورموں میں آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق جاری مذاکرات کے سلسلے میں محترمہ سیتا رمن نے آب وہوا کے ساتھ انصاف کیے جانے سے متعلق مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے غریبوں کے تئیں ہمدردی کااحساس یدا کیے جانے کی ضرورت کے بارے میں  اظہار خیال کیا۔  وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ترقی پذیر ملکوں کو 100 ارب ڈالر سالانہ فراہم کرنے کے ترقی یافتہ ملکوں کے واعدے کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوپ 26 میں رقم فراہم کرنے کے سلسلے میں نئے اجتماعی مقاصد کے مثبت نتائج کے بارے میں پرامید ہیں۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8918


(Release ID: 1747182) Visitor Counter : 182