سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی  پی آر ،بھارت میں ایس اینڈ ٹی پر  ورچوئل قومی کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے


ہم عصر تناظر میں تاریخی غور وفکر

Posted On: 16 AUG 2021 5:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 ؍ اگست  : بھارت سرکار  ترقی کی طرف گامزن بھارت کی 75  ویں یوم آزادی  کو منانے کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو  منا رہی ہے اور  اپنے عوام، ثقافت اور  حصولیابیوں کی شاندار تاریخ کو بھی  منانے  میں مصروف عمل ہے۔ بھارت  کے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  12  مارچ 2021  کو احمد آباد کے سابرمتی  آشرم سے ڈانڈی مارچ  کو  روانہ کرکے  آزادی کا امرت مہوتسو کا افتتاح کیا۔ حکومت کی وزارتیں ، محکمے، ادارے اور دیگر کئی  کمپنیاں مختلف سیکٹروں میں بھارت  کی  حصولیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے  ملک بھر میں بھارت کی آزادی کے 75  سال کے جشن منانے کے تئیں عہد بستہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D1G6.jpg

سی ایس آئی آر -  نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف سائنس کمیو نی کیشن اور پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی  آر) 16  سے 18  اگست 2021  کے دوران  ورچوئلی طور پر  3  روزہ نیشنل کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ کانفرنس آزادی کا امرت مہوتسو کی یاد  میں کیا جا رہا ہے۔ اس اہم کانفرنس کا موضوع ہے ‘‘بھارت میں سائنس  و ٹیکنالوجی : ہم عصر تناظر میں تاریخی  غو ر وفکر’’۔ اس کانفرنس کا مقصد بھارت کی آزاد ی کی تحریک اور  آزادی کے بعد  کے  دور میں 75  سالوں کے دوران بھارت کو  عالمی  منچ پر  پہچان دلانے میں نئے بھارت کی تعمیر میں بھارتی سائنس  اور  سائنس دانوں کی خدمات  کی عزت افزائی کرنا ہے۔

یہ کانفرنس 6 اہم اجلاس  پر مشتمل ہے، جس میں سائنس کے بنیادی ڈھانچے کی  تعمیر پر توجہ دی گئی ہے، ماضی سے سیکھنے ، ہندوستانی ایس ٹی آئی میں اہم  تبدیلی ،تعلیمی،  صنعتی رشتے اور  صنعت کاری  کالونیل دور سے  موجودہ وقت تک بھارت میں سائنس  کا فروغ 21  ویں صدی میں بھارتی سائنس اور نئی تعلیمی پالیسی 2020  شامل ہے۔ ان تکنیکی اجلاس کے علاوہ   دو  پینل مذاکرے  بھی  اس کانفرنس میں شامل کئے گئے ہیں۔ ایک پینل مذاکرہ سائنس  اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کی موجودگی کے لئے وقف کیا گیا ہے، جس کا موضوع ہے ‘‘سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین: ابھرتے  ہوئے تناظر میں چیلنجز اور مواقع’’۔ دوسرے  پینل مذاکرے میں  ایک باشعور سماج کی ترقی کے لئے سائنس  کمیونی کیشن کے رول کے بارے میں گفتگو ہوگی۔ دوسرے پینل مذاکرے کا موضوع ہے : ‘‘سائنس اور سوسائٹی  :  نزدیکی حصے داری کے لئے ایک نئے ماڈل کی تعمیر کے لئے صلاح ومشورہ’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XLYH.jpg

اس کانفرنس کے چیف گیسٹ پدم وبھوشن ڈاکٹر  رگوناتھ اننت مشلیکر ہیں، جو  اس  کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر  مشلیکر ایک ہندوستانی کیمیکل انجینئر ہیں اور  کانسل آف سائنٹفک اینڈ  انڈسٹریل ریسرچ کونسل کے  سابق  ڈائریکٹر جنرل ہیں۔  وجنانا  بھارتی کے نیشنل آرگنائزنگ  سکریٹری  جناب جیئنت سہسربدھے افتتاحی اجلاس میں گیسٹ آف آنر ہوں گے۔ سی ایس آئی آر کے موجودہ  ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر  شیکھر سنگھ مانڈے اجلاس میں صدارتی خطبہ دیں گے ۔ کانفرنس کے مختلف اجلاس میں  نامور سائنس داں ، ماہرین تعلیم، محققین  اور  سائنس  کمیونی کیٹرس اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اس کانفرنس کے دوران، جو  لوگ شرکت  کریں گے، ان میں طلباء ، محققین، اکیڈمیشئن، سائنس داں  اور پالیسی  ساز  شامل ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے  سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی  پی آر کی  ڈائریکٹر  پروفیسر  رنجنا  اگروال نے  کہا کہ  ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ بھارت میں ایک مالا مال سائنسی وراثت ہے اور جدید دور میں ہمارے سائنس دانوں نے ملک کو ایک نئی  شکل دینے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ آزادی  امرت مہوتسو  ہمیں  اپنی  سائنسی  وراثت کے ساتھ جدید  ترقی  ایس  ٹی آئی کو پھر سے دیکھنے کا موقع دیتا ہے۔ سی ایس آئی آر -  این آئی ایس سی پی آر  نیشنل کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے، تاکہ  ہم عصر تناظر میں اپنی  ایس اینڈ ٹی  وراثت پر  غور و فکر کیا جاسکے۔

 کانفرنس کے دوران  سی ایس آئی آر انسٹی ٹیوٹ، این آئی ایس سی پی آر  کا ایک لوگو  کا بھی 16  اگست 2021 کو آغاز کیا جائے گا۔ سی ایس آئی آر  - این آئی ایس سی پی آر  کے دو  تسلیم شدہ اداروں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ  سائنس  آف کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ریسورسز (این آئی ایس سی  اے آئی آر)  اور  نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کے انضمام کے بعد  سی ایس  آئی آر -  این آئی ایس سی  پی آر کی تشکیل دی گئی ہے۔ نئے انسٹی ٹیوٹ کا اہم  مقصد  شراکت داروں کے  درمیان  سائنس  و ٹیکنالوجی اور  اختراعی  پالیسی  مطالعات  اور سائنسی  کمیو نی کیشن  کو فروغ دینا ہے، جو ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے لئے لازمی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی اہم سرگرمی  ایس ٹی آئی کے ایکو سسٹم  کے مختلف شعبوں، روایتی معلومات ، ترقیاتی چیلنجوں کے تحت  پہچان کی گئی۔ پائیدار ترقیاتی مقاصد، سرکاری پالیسی اور پروگراموں کے لئے مضبوط صف بندی کے ساتھ  سائنس – سوسائٹی مطالعات پر  مرکوز ہے۔ سی ایس آئی آر  -  این آئی ایس سی پی آر    تین مقبول سائنسی  میگزینز (انگریسی میں سائنس رپورٹر، ہندی وگیان پرگتی اور  اردو میں سائنس کی دنیا) تین آر اینڈ دی  نیوز لیٹرس شائع کرنے کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے  مختلف شعبوں میں 19 جریدے  شائع کرتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا- ق ر)

U-7992



(Release ID: 1746911) Visitor Counter : 264


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil