صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ جانکاری
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 57.88 کروڑ سے زیادہ ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں
ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اسپتالوں کے پاس اب بھی 94 لاکھ سے زیادہ بچے ہوئے اور غیر استعمال شدہ ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں لگایا جانا ہے
Posted On:
18 AUG 2021 10:30AM by PIB Delhi
نئی دہلی،18؍ اگست : مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کے دائرے کو وسیع کرنے اور اس کی رفتار بڑھانے کے تئیں عہد بند ہے۔ سبھی کے لئے کووڈ - 19 ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا۔ ٹیکہ کاری کی مہم مزید ٹیکوں کی دستیابی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکہ کاری کی دستیابی کی پیشگی فراہمی کے ذریعے بڑھائی گئی ہے، تاکہ ویکسین کی سپلائی چین کو بڑھا کر اور ان کی بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے۔
ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارت سرکار مفت کووڈ کے ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ کووڈ - 19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ملک میں ٹیکہ تیار کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے تیار کئے جارہے 75 فیصد ٹیکوں کی خریداری کرے گی اور انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت فراہم کرے گی۔
ٹیکے
|
18 اگست 2021 تک
|
سپلائی کئے گئے ٹیکے
|
57,88,90,150
|
جو ٹیکے ابھی اور دیئے جانے ہیں
|
18,62,530
|
کھپت
|
55,11,64,632
|
بچے ہوئے دستیاب ٹیکے
|
94,03,637
|
تمام ذرائع کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 57.88 کروڑ سے زیادہ (578890150) سے زیادہ ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں اور مزید 1862530 ٹیکے فراہم کئے جانے ہیں۔ اس طرح آج صبح 8 بجے دستیاب ڈیٹا کے مطابق ضائع ہونے والے ٹیکوں سمیت کُل 551164632 ٹیکوں کی کھپت ہوئی ہے۔
ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیو یٹ اسپتالوں کے پاس ابھی بھی 94 لاکھ سے زیادہ (9403637) بچے ہوئے اور غیر استعمال شدہ کووڈ ٹیکے موجود ہیں ، جنہیں لگایا جانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا- ق ر)
U-7987
(Release ID: 1746873)
Visitor Counter : 198
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada