سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
عالمی جیواسپیشل انفارمیشن برادری نے بھارت میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ جیواسپیشل انفارمیشن کانگریس کے بارے میں بیداری پیدا کی
Posted On:
17 AUG 2021 4:49PM by PIB Delhi
اقوام متحدہ کی دوسری عالمی جیو اسپیشل انفارمیشن کانگریس (یو این ڈبلیو جی آئی سی)کے بارے میں، جو اگلے سال اکتوبر میں بھارت کی جانب سے گلوبل جیو اسپیشیل انفارمیشن کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقد کی جائے گی، بیداری پیدا کی گئی۔ اگست 2021 کے آخر میں منعقد ہونے والے عالمی جیو اسپیشیل انفارمیشن مینجمنٹ (یو این-جی ایس آئی ایم) سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین کی کمیٹی کے گیارہویں اجلاس کے دوران تمہیدی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے بھارت سرکار کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا، "ہمیں اگلے سال یو این ڈبلیو جی آئی سی کا انعقاد کرنے پر انتہائی مسرت ہورہی ہے۔ ہم میزبانی کے لیے پرجوش ہیں اور اگلے سال حیدرآباد میں اس تقریب کے لیے سب کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ ہم بھارت کے ترقی پذیر جیو اسپیشیل ایکوسسٹم کی ایک جھلک پیش کریں گے۔ "
پروفیسر آشوتوش شرما نے بھارت کی آزاد جغرافیائی پالیسی اور جغرافیائی ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے اس کے اثرات کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس شعبے کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے کھلا رکھنا ہوگا، شہری اور دیہی علاقوں کو فائدہ پہنچانا ہوگا اور جغرافیائی معلومات کو سب کے لیے قابل رسائی بنانا ہوگا۔ جدت طرازی کی ضرورت ہے۔ ہم اپنی دیہی آبادی کو "ملکیت" اسکیم کے ذریعے بااختیار بنا رہے ہیں جس کے ذریعے دیہی زمینداروں کو ڈیجیٹل ہولڈنگ سرٹیفکیٹ دیے جارہے ہیں۔ جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں، ہمارا منشور "سب کا ساتھ سب کا وکاس" ہے، یعنی "کسی کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے"، یہی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کا بنایدی فلسفہ ہے اور بھارت بھی اس کے لیے عہد بستہ ہے۔
سب سے کم عمر پینلسٹ اور بارہویں جماعت کی طالبہ محترمہ ماہیکا سری واستو نے کہا، "نوجوان مختلف ایس ڈی جی اہداف حاصل کرنے کی سمت میں جیو اسپیشیل معلومات تک رسائی کے مشعل بردار ہوں گے۔ "
اقوام متحدہ کی عالمی جیو اسپیشیل انفارمیشن مینجمنٹ (یو این- جی جی آئی سی) سے متعلق ماہرین کی کمیٹی ہر چار سال بعد اقوام متحدہ کی عالمی جیو اسپیشیل انفارمیشن کانگریس (یو این ڈبلیو جی آئی سی) کا انعقاد جغرافیائی معلومات کے انتظام اور صلاحیتوں میں اراکین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے مقصد سے کیا جاتا ہے۔ یو این ڈبلیو جی آئی سی کی پہلی تقریب چین نے اکتوبر 2018 میں منعقد کی تھی۔ یو این جی آئی ایم نے اکتوبر 2022 میں بھارت کو دوسرا یو این ڈبلیو جی آئی سی منعقد کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ بھارت اس تقریب کا انعقاد "آزادی کے امرت مہوتسو (بھارت کی آزادی کے 75 سال) کے حصے کے طور پر کرے گا۔
اقوام متحدہ کے شماریات ڈویژن کے ڈائریکٹر جناب اسٹیفن شوین فیسٹ نے یو این ڈبلیو جی آئی سی کے دوسرے مرکزی موضوع 'گلوبل ولیج کو جیواسپیشل کی اہلیت بخشنا' کی تائید کی۔ اقوام متحدہ کی شریک چیئرمین محترمہ راوسمنڈ کارٹر بنگ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ یہ موضوع عام شہریوں کو بااختیار بنانے میںجیواسپیشل انفارمیشن کے مضبوط کردار پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرے گا۔ عالمی برادری کو دوسرے یو این ڈبلیو جی آئی سی میں مدعو کرتے ہوئے، سرویئر جنرل آف انڈیا جناب نوین تومر نے اس کے لیے چار اجلاس تجویز کیے ہیں: ارضی علوم، اراضیات کے انتظام کے لیے ہائی ریزولیوشن نقشہ سازی، سروے اور میپنگ ایڈوانسمنٹ۔ لاطینی امریکہ، عرب ممالک، آسٹریلیا، امریکہ، نیدرلینڈز اور سنگاپور کے ماہر پینلسٹ دوسرے یو این ڈبلیو جی آئی سی کے دوران ممکنہ اجلاسوں کے لیے اقوام متحدہ جی جی آئی ایم نے اپنی تجاویز کا اظہار کرتے ہوئے مربوط جیو انفارمیشن فریم ورک (آئی جی آئی ایف) کے نفاذ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے ، خصوصی طور پر محروم طبقوں اور نوجوانوں پر فوکس کرنے پر زور دیا۔
***
U. No. 7968
(ش ح - ع ا - ع ر)
(Release ID: 1746859)
Visitor Counter : 274