وزارت دفاع

حکومت نے سلامتی دستوں میں آنریری کمیشن کی آسامیوں میں اضافہ کی اجازت دی

Posted On: 13 AUG 2021 7:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13اگست 2021/مسلح دستوں میں کام کرنے والے جونیئر کمیشنڈ افسران کو ان کی  بےمثال خدمات اور تعاون کی عزت افزائی  کے طور پر سروس کے  آخری سال میں یوم آزادی  اور یوم جمہوریہ   پر آنریری کمیشن فراہم  کیا جاتا ہے۔  آنریری لفٹننٹ کے لئے  دیئے جانے والے آنریری  کمیشن کا تناسب 1984 سے 12:1000 اور کیپٹن کے لئے بھی  اسی تناسب میں  آسامیاں  رہی ہیں۔ جونیئر کمیشن  افسران کے  تعاون کو دیکھتے ہوئے  آنریری لفٹننٹ کے لئے تناسب اب  15:1000 کردیا گیا ہے۔ یہ جونیئر  کمیشنڈ  افسران کو  ان کی سبکدوشی سے قبل  آنریری کمیشنڈ حاصل کردہ  افسر بننے کے لئے  بہتر موقع فراہم کرے گا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-7978

 



(Release ID: 1746826) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil