کانکنی کی وزارت
جے این اے آر ڈی سی، ناگپور نے ’آزادی کا امرت مہوتسو ‘ تقریب کے حصے کے طور پر ’فٹ انڈیا فریڈم رن‘ اور ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا
Posted On:
17 AUG 2021 4:46PM by PIB Delhi
کانوں کی وزارت کے تحت جواہر لال نہرو الیومینیئم ری سرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سنٹر (جے این اے آر ڈی سی )، ناگپور نے اپنے ملازمین کے ذریعہ جوش و خروش اوربرجستہ شرکت کے ساتھ ’’ فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 - آزادی کا امرت مہوتسو ‘‘ کا افتتاح کیا۔ مرکز کے ٹیکنیکل کامپلیکس ایریا سے شروع ہوئی تین کلومیٹر کی افتتاحی دوڑ میں تقریباً 55 ملازمین اور عملہ کے ممبران نے حصہ لیا۔
یوم آزادی کی تقریب کے حصے کے طور پر، ادارہ نے 15 اگست 2021 کو اپنے ملازمین اور ملازمین کے بچوں کے لئے ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے مذکورہ موضوع کے ساتھ ایک ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔ تقریب کے دوران جے این اے آر ڈی سی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر انوپم اگنی ہوتری کے ذریعہ تقریباً 75 شرکا کو ایوراڈ پیش کیے گئے۔
***********
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 7964)
(Release ID: 1746767)
Visitor Counter : 235