کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے اسٹارٹ اپ ماحول میں بھارت کو دنیا کا اختراعات اوردریافت کا مرکز  بنانے کی صلاحیت  موجود ہے: جناب پیوش گوئل


آزادی  کا امرت مہوتسو کے 75ہفتوں  میں  این ایس اے سی  75 اسٹارٹ اپس کو  75 ویں یوم آزادی   تک یونیکار ن بنانے  میں مدد کرے گی:  جناب گوئل

دوسرے اور تیسرے ٹی ٹئیر کےشہراسٹارٹ اپ انقلاب  کی بنیاد   ہوں گے اور لاگت  اور پیداوار  کے تعلق سے روزگار  پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ استحکام   بخشیں  گے  : جناب گوئل

پچھلے  6 مہینے میں 21 یونیکارن  نے سبھی کو بڑے خواب دیکھنے اور بڑی کامیابی حاصل کرنے کی تحریک دی ہے:  جناب گوئل

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے قومی اسٹارٹ اپس   مشاورتی کونسل کی ایک میٹنگ کی صدارت کی

حکومت  ،اسٹارٹ اپ سیڈ  فنڈ  کے ذریعہ  مالی مددفراہم کر کے   کاروبار میں سہولت  پیداکرنے کے لئے عہد بستہ ہے: جناب گوئل

Posted On: 16 AUG 2021 7:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی17 اگست2021: کامرس ، صنعت، صارفین کے امور،خوراک ،عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب  پیوش گوئل نے  آج  ( نیشنل اسٹارٹ اپس ایڈوائزری کونسل ) کی  ایک ورچوئل  میٹنگ کی صدارت کی  ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ فائنانسنگ،  مینٹورشپ اور ٹیکسیشن  وغیرہ کے نظریات  کے نفاذسے  ہمارے اسٹارٹ اپس کو مزید تقویت  حاصل  ہوگی۔ انہوں  نے کہا کہ  ہمارا اسٹارٹ اپس نظام ہمارے نوجوانوں  کی قوت  ، جوش  ، اہلیت  کا عکاس  ہے  اور  اسٹارٹ اپ  انڈیا  تحریک سے   ان کے  ‘کرسکتے ہیں’  اور‘ کریں  گے ’ کے نظریات  میں تبدیلی  آئی  ہے۔

اپنے خطاب میں  انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹارٹ اپ نظام میں بھارت کو  اختراع اوردریافت   کا ایک عالمی مرکز  بنانے کی صلاحیت   ہے اور  اے سی   کے تعلق سے  اسٹارٹ  اپ سے متعلق  ایڈوائزری کونسل /بھارت  میں اسٹارٹ اپس چھوٹے صنعت کاردوستوں  کے لئے آگے کی راہ ہموار کرنے کے لئے ان تھک کام کررہی ہے۔

جناب گوئل نے  کہا کہ این ایس  اے سی اسٹارٹ اپس  کی  اس مقصدسے نگہداشت کرے گی تاکہ بھارت کو اعلیٰ درجے کا مقابلہ جاتی اور اسٹارٹ اپ کیپٹل  بنایا جاسکے ۔ انہوں  نے ا س بات پر زور دیا کہ آزادی کا امرت مہوتسوں 75  ہفتے میں  این ایس  اے سی  75 اسٹارٹ اپس  کی حوصلہ افزائی   کرے گا تاکہ 75ویں یو م آزادی تک اسے یونی کارنس   بنایا جاسکے ۔  انہوں  نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘‘ سب کا ساتھ  ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس اور سب کا  پریاس’’کا منترہمارے اسٹارٹ اپس  کو ایک قسم  کی توانائی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارا مقصداسٹارٹ اپ انڈیا کو  قومی شراکتدار  اور قومی   جذ بے  کی ایک علامت  بنانا ہے۔

کووڈ -19کے اس دور میں  جب ہرکوئی سخت  تناؤ کا شکار ہے،  انہوں  نے کہا کہ  انہیں   ہمارے اسٹارٹ اپ کے ‘‘کبھی ہار نہیں مانیں  گے’’کے جذبے  کو دیکھ کر بہت مسرت ہوئی ہے۔وزیر موصوف  نے کہا کہ اکیسویں صدی  اسٹارٹ اپس  کی صدی ہے اور ہمارے اسٹارٹ اپس  کے ساتھ  یہ ‘بھارت کی صدی ’ہے۔ انہوں نے کہا کہ  گزشتہ  6  مہینے میں 21  یونیکارنس میں سبھی کو بڑے خواب دیکھنے اور بڑی کامیابی  حاصل کرنے کی تحریک دی ہے۔تقریباََ  60  یونیکارنس کے ساتھ  بھارت  پوری دنیا میں سب سے بڑا اسٹارٹ اپ قائم کرنے والا ملک ہے۔

وزیرموصوف نے  اسٹارٹ اپ انقلاب شروع کرنے پر زور دیا ۔ انہوں  نے کہا کہ  این  ای پی 2020  کے ساتھ   اب اسکول  ، نوعمر بچوں میں اسٹارٹ اپ کے خیالات  کا بیج   بوئیں  گے۔ انہوں نے کہا کہ  نوجوان کل روز گار پیداکرنے  والے ہیں اور وہ  چوتھے صنعتی انقلاب کے   اختراع  کار اور لیڈرس  ہیں۔  جناب گوئل  نے کہا کہ وہ   پورے  بھارت  بالخصوص   ٹوٹئیر اور تھری ٹئیر شہروں  میں    نئے اسٹارٹ اپس   کو ابھرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ اس سے   روزگار  پیدا ہوں  گے اور  آگے  اور  پیچھے  کے  رابطوں  کو تقویت     حاصل ہو گی۔ جناب گوئل نے  ٹی پی آئی آئی ٹی   سے اب  اوپن ڈورس  ، اوپن آرمس     اور کھلے ذہن کے ساتھ   ایک فیسیلی ٹیٹر  کے طورپر کام کرنے  کے لئے  کہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  آج ہمارا نظریہ  ترقی کےروایتی ماڈلس  سے پرے خیالا ت کو وسعت دینا ہے  اور  ہمارا مقصد  نیا بھارت   ،  ایک آتم نربھر  بھارت  تشکیل دینا ہے  اور حوصلے  ،اشتراک   اور  عہد بستگی کے ساتھ ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر    کے لئے  اسٹارٹ اپس   اہم ہے تاکہ    سبھی فریقوں سے   شراکتداری کے  موقف   کےساتھ  حوصلہ افزا نشانے کو حاصل کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ صنعت کوصلاحیت  میں  اختراع کاروں   کی شناخت   کرکے   اسٹارٹ اپس  سپر اسٹارٹ   تیار کرنے میں  مدد کرنی چاہئے ۔

ہمار ا مقصد  ہمارے اسٹارٹ اپس  کو   اپنی جغرافیائی حدود    سے آگے لے جانا اور عالمی سطح  پر اثر انداز ہونا ہے۔

میٹنگ میں ملک کے  موجودہ اسٹارٹ اپس کے سبھی  متعلقہ اعلیٰ فریقوں  اور عہدے داروں نے شرکت کی ۔ایل آئی سی کے چیئر مین  جناب ایم آر کمار ،قومی ہیلتھ اتھارٹی کے سی  ای او جناب آر ایس شرما  ،  سی کوئیا کیپٹل  کے منیجنگ ڈائریکٹر  جناب راجن آنند  ن  ، اویو ہومس  کے بانی جناب ریتیش  اگروال    ، سافٹ بینک انڈیا کے  کنٹری ہیڈ  جناب منوج کوہلی  ، اربن کمپنی کے کوفاؤنڈر جناب ابھیراج  بہل   اسنیپ  ڈیل کے کو فاؤنڈر جناب کنال بہل ،ایسوچیم کے صدر جناب  ونیت  اگروال   ،انفو ایج   کے کو فاؤنڈر جناب سنجیو  بھک چندانی   ،آر ن  کیپٹل کے کو فاؤنڈر اورچیئر مین  جناب   موہن داس  پائی   ،  ایکسل  پارٹنرس   جناب پرشانت  پرکاش    ابانا کیپٹل کی  فاؤنڈر محترمہ انجلی بنسل   آئی اسپرٹ کے فاؤنڈر  جناب شرد شرما   اور نیسوکوم  کی صدر  محترمہ دیب  جنی گھوش   نے اس  میٹنگ میں  شرکت کی ۔

*************

ش ح۔ش ر ۔رم

U-7949


(Release ID: 1746650) Visitor Counter : 251


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil