بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر کھادی نمائش کا افتتاح

Posted On: 16 AUG 2021 5:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16؍اگست:چھوٹی ، بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے وزیرمملکت جناب بھانوپرتاپ سنگھ  ورما نے آج حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر کھادی نمائش وفروخت اسٹال کاافتتاح کیا۔آزادی کے 75سال پورے ہونے کے موقع پرملک میں جاری تقریبات کے تحت کھادی کی اشیاء کی فروخت کے لئے ملک بھرکے75 ریلوے اسٹیشنوں پرکھادی انڈیا کے اسٹال لگائے جارہے ہیں ۔ اسٹال کا جائزہ لینے کے دوران وزیرموصوف نے کے وی آئی سی کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ کھادی کے مصنوعات اوراس کے ہرطرح کے رینج کی اچھے اندازمیں تشہیرکے لئے ڈسپلے بورڈ لگائیں ، جس پر ملبوسات کی قیمتیں لکھی جائیں اوراس کا اہتمام تمام ریلوے اسٹیشنوں پر کیاجائے ۔ وزیرموصوف نے اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ان اسٹالس کے ذریعہ کھادی کی تمام ترمصنوعات ، کھادی کو پسندکرنے والوں تک پہنچیں گی اوراس سے نئے خریداروں کو کافی فائدہ ہوگااورکھادی کے مصنوعات کی خریداری کے لئے نئے گاہک بھی بنیں گے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ کھادی کے ملبوسات بنانے والے کاریگروں کو بھی بڑا بازارملے گا اورانھیں اپنی مصنوعات کو فروخت کرنے کے لئے نیاپلیٹ فارم مہیاہوگا ، جس سے انھیں مالی فائدہ  بھی پہنچے گا ۔ اس پہل کے تعلق سے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پرلگائے گئے اسٹال پرخریداروں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے ،کے وی آئی سی نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پربھی کھادی کے اسٹال لگائے ہیں ، جہاں گاہکوں کا اچھارسپانس مل رہاہے ۔ 15اگست کے موقع پر ان اسٹالس پر 25ہزارروپے سے زائد کی مصنوعات فروخت کی گئیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ITBD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YBPW.jpg

****************

 

ش ح۔س ک۔ع آ

U NO. 7944



(Release ID: 1746604) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil