قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائفیڈ لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات میں شریک معززین اور مہمانوں کو ماحول دوست پنکھے مہیا کرے گا


پنکھے ملک بھر میں ٹرائبس انڈیا کے ریٹیل آؤٹ لیٹ اور ای کامرس پلیٹ فارم (www.tribesindia.com) پر بھی فروخت کے لیے دستیاب ہیں

Posted On: 14 AUG 2021 5:58PM by PIB Delhi

اہم سرخیاں:

  • ٹرائفیڈ یوم آزادی کی تقریبات میں شریک معززین اور مہمانوں کو ہاتھ سے بنے پنکھے فراہم کرنے کے لیے ایک بار پھر وزارت دفاع کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
  • یہ پنکھے ماحول دوست ہیں اور قدرتی، نامیاتی اجزا سے بنے ہیں۔ ٹرائبس انڈیا کے پنکھے ملک بھر میں ٹرائبس انڈیا کے ریٹیل آؤٹ لیٹ پر اور اس کے ای کامرس پلیٹ فارم (www.tribesindia.com) پر بھی فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

 

ٹرائفیڈ – ٹرائبس انڈیا آزادی کے 75ویں سال کا جشن منا رہا ہے

اگست ایک خاص مہینہ ہے اور اس سال یہ زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔

 

ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈویلپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (TRIFED) آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت قبائلی برادری کی آمدنی اور معاش کی مدد اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اپنی مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ قبائلی کاریگروں کی کاریگری کو پہچاننے اور ان کے روزگار کو بڑھانے کے لیے ایک چھوٹی سی شراکت میں، ٹرائفیڈ ایک بار پھر وزارت دفاع کے ساتھ مل کر لال قلعہ، دہلی میں یوم آزادی کی تقریبات میں شریک معززین اور مہمانوں کے لیے ہاتھ سے بنے پنکھے فراہم کر رہا ہے۔ یہ اس تعاون کا چوتھا سال ہے۔

راجستھان، اوڈیشہ، مغربی بنگال، بہار، گجرات اور جھارکھنڈ جیسی ریاستوں کے ساتھ ملک بھر کے کاریگروں سے حاصل کردہ یہ پنکھے ماحول دوست اور قدرتی، نامیاتی اجزا سے بنے ہیں۔

ٹرائبس انڈیا کے پنکھے ملک بھر میں ٹرائبس انڈیا کے ریٹیل آؤٹ لیٹ اور اس کے ای کامرس پلیٹ فارم (www.tribesindia.com) پر بھی فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

 

 

ٹرائفیڈ نے ملک بھر میں اپنی برادریوں کی معاشی بہبود کو فروغ دے کر قبائلی عوام کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن میں قبائلی بہبود کے لیے قومی نوڈل ایجنسی کے طور پر، ٹرائبس انڈیا نامی ریٹیل آؤٹ لیٹس کے اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ قبائلی فنون اور دستکاری کی اشیا کی خریداری اور مارکیٹنگ کا آغاز کیا۔ سال 1999 میں 9، مہادیو روڈ، نئی دہلی میں واقع اس کے فلیگ شپ اسٹور کے علاوہ، اب پورے ہندوستان میں اس کے 141 ریٹیل آؤٹ لیٹس ہیں۔

  

یہ تعاون ٹرائفیڈ کی طرف سے قبائلی ترقی کے لیے کام کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔ سبھی لوگوں کو دستیاب پنکھوں کو دیکھنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے اور یہ طے ہے کہ اس سے بچپن کی یادیں تازہ ہو جائیں گی جب پنکھے ہر گھر کا مستقل حصہ ہوتے تھے۔

 

 

ٹرائفیڈ کی ٹیم ہندوستان کے 75ویں یوم آزادی پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7932



(Release ID: 1746565) Visitor Counter : 169