صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر صحت جناب من سکھ منڈاویا نے کیرالہ کے وزیر اعلی جناب پنا رائی وجین اور وزیر صحت جناب وینا جارج کے ساتھ ریاست میں کووڈ-19 ردعمل کا جائزہ لیا


مرکزی حکومت نے کووڈ رسپانس پیکیج -2 کے تحت کیرالہ کو 267.35 کروڑ روپے مختص کیے؛ دواؤں کا ذخیرہ تیار کرنے کے لیے کیرالہ کے ہر ضلع کو اضافی ایک کروڑ روپے مہیا کرائے جائیں گے

مرکزی حکومت کیرالہ میں ٹیلی میڈیسن سہولت کے لیے سنٹر فار ایکسی لینس کو تعاون دے گی

بچوں کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے، ہر ضلع اسپتال میں 10 کلو لیٹر سیال آکسیجن اسٹوریج ٹینک فیسلیٹی کے ساتھ بچوں کے لیے آئی سی یو کا انتظام ہوگا

Posted On: 16 AUG 2021 6:05PM by PIB Delhi

 

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویا نے آج کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین اور وزیر صحت محترمہ وینا جارج کے ساتھ ریاست میں کووڈ-19 پبلک ہیلتھ رسپانس پر صلاح و مشورہ کیا۔

اس موقع پر مرکزی ہیلتھ سکریٹری اور ریاست کے سینئر طبی افسران بھی موجود تھے۔

جناب من سکھ منڈاویا نے میٹنگ کے سلسلے میں کئی ٹویٹ کیے۔

مرکزی حکومت نے ایمرجنسی کووڈ رسپانس پیکیج-2 کے تحت کیرالہ کو 267.35 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فنڈ سے ریاست کے طبی ڈھانچہ کو مضبوطی ملے گی اور کووڈ-19 کا مؤثر انتظام کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، ریاست کے ہر ضلع کے لیے دواؤں کا ایک ذخیرہ تیار کرنے کے مقصد سے اضافی ایک کروڑ روپے مہیا کرائے جائیں گے۔

حکومت ہند کی مدد سے سنٹر فار ایکسی لینس قائم کرنے کا بھی تصور کیا گیا تھا، جو کیرالہ کے ہر ضلع میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

وبائی مرض میں بچوں کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے، ہر ضلع میں 10 کلو لیٹر سیال آکسیجن اسٹوریج ٹینک کے ساتھ بچوں کے لیے آئی سی یو قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، مرکزی حکومت نے کیرالہ کو ویکسین مہیا کرانے کے ساتھ ہی ہر ممکن مدد کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:7935

 

 



(Release ID: 1746554) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Tamil