کوئلے کی وزارت
پچھتر ویں یوم آزادی تقریباتNLCILکوئلے کی وزارت
Posted On:
16 AUG 2021 5:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی 16 اگست 2021: کوئلے کی وزارت کے تحت نورتن کمپنی NLCانڈیا لمیٹڈ ساٹھ سال سے زیادہ عرصہ سے معاشرے کی ایک لازمی ضرورت، بجلی کی مسلسل تیاری اور بلارکاوٹ ترسیل کرتی آئی ہے۔ کل تمل ناڈو میں نیویلی مقام پر 75 ویں یوم آزادی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کم منیجنگ ڈائرکٹر (CMD) این ایل سی اآئی ایل، جناب راکیش کمار نے یہ بات کہی۔ کورپوریٹ دفتر کے لان میں قومی پرچم لہرانے کے ساتھ تقریب کا آغازہوا ۔
رنگا رنگ تقریب جناب آر وکرمن ، ڈائرکٹر ایچ آر، NLCILکی تقریر کے ساتھ شروع ہوئی اور انہوں نے بھی مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا۔
اس موقع پر NLCILکے سینئر ترین کارکن جناب کے مرگا ول اور ان کی اہلیہ مرگا ول سینٹرل الیکٹریکل ری پیئر شاپ میں ٹیکنیشین گریڈ- ون اے ہیں۔ جناب آر وکرمن (ڈائریکٹر انسانی وسائل کے فروغ)جناب جے کمار سرینواسن ڈائریکٹر فائنانس ، جناب ایل چندر شیکھر CVO، این ایل سی آئی ایل اورجناب دگ وجے کمار سنگھ ڈی آئی جی/ سی آئی ایس ایف نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر پہلے سے ریکارڈ شدہ ثقافتی پروگرام کووڈ 19 سے بچاؤکے تمام احتیاطی اقدامات کے تحت ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ اسے کلنی پبلک اسکول کے سینٹ جوزف، جواہر ہائر سکینڈری اسکول نیویلی کے طلبہ نے تیار کیا تھا۔
تقریب کے دوران منظور شدہ مزدور تنظیموں کے اعلیٰ افسران، ملازمین اور نمائندے ، انجینئرنگ اور افسران کی بہبودی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔ تقریب کا اہتمام کووڈ 19 سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا تھا۔
سنٹرل پبلک سیکٹر ادارے کے طور پر NLCILچھ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے قوم کی ترقی میں حصہ لیتی آئی ہے۔ کووڈ 19 عالمی وبا کے اس دور میں بجلی کی تیاری ایک لازمی خدمت ہے۔ لہٰذا NLCILبجلی کی بلا رکاوٹ مسلسل تیاری اور فراہمی کررہی ہے جس سے قوم ترقی کی اگلی منزلیں سر کرسکے۔
****
U.No.7919
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1746549)
Visitor Counter : 182