ریلوے کی وزارت

ریلوے خواتین کی فلاح کا مرکزی ادارہ (آر ڈبلیو ڈبلیو سی او) نے یوم آزادی کی تقریب منعقد کی


اس موقع پر شجرکاری مہم بھی چلائی گئی

آر ڈبلیو ڈبلیو سی او، آج ملک کی سرفہرست رضاکارانہ تنظیموں میں سے ایک ہے

Posted On: 16 AUG 2021 6:19PM by PIB Delhi

 

 

ریلوے خواتین کی فلاح کا مرکزی ادارہ (آر ڈبلیو ڈبلیو سی او) نے 15 اگست، 2021 کو اپنے لٹل کنگڈم نرسری اسکول، سروجنی نگر میں 75واں یوم آزادی منایا۔ آر ڈبلیو ڈبلیو سی او کی صدر محترمہ الپنا پنت شرما پروگرام کی مہمان خصوصی تھیں، جنہوں نے قومی پرچم لہرایا۔ اس کے بعد اسکول کے احاطہ میں شجرکاری مہم بھی چلائی گئی۔ بعد میں، انہوں نے دستک سنٹر، مسالا سنٹر اور سلائی مرکز جیسے مختلف مراکز کا بھی دورہ کیا، جو آر ڈبلیو ڈبلیو سی او کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N5ZR.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XQ3O.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032Q3J.jpg

 

آر ڈبلیو ڈبلیو سی اوپورے ہندوستانی ریلوے میں پھیلے خواتین کے فلاحی اداروں کے سلسلہ کی سرکردہ اکائی ہے، جو مختلف ضروریات پر مبنی سماجی و فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے ریلوے کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح کے کاموں میں لگا ہوا ہے۔ ادارہ نے 1962 میں بھارت-چین جنگ کے بعد اپنی سرگرمیاں شروع کیں۔ جب کہ ادارہ کی بنیادی فکر ریلوے کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود ہے، یہ ہمیشہ سماج اور ملک کی اپیل پر سامنے آیا ہے – چاہے وہ وبائی مرض ہو، ماحولیاتی بیداری ہو، خاندانی فلاحی مہم ہو، سرحدوں پر گڑبڑی ہو یا قدرتی آفات۔ یہ آج ملک میں سرفہرست رضاکارانہ تنظیموں میں سے ایک ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:7934



(Release ID: 1746495) Visitor Counter : 240


Read this release in: Hindi , English , Punjabi , Tamil