کانکنی کی وزارت
جیولاجیکل سروے آف انڈیا، مرکزی صدر دفتر ، کولکتہ نے 75ویں یوم آزادی کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا
Posted On:
15 AUG 2021 2:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،؍15اگست 2021/ کانکنی کی وزارت کے تحت ملک کے خصوصی جیو سائنٹفک ریسرچ آرگنائزیشن، جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے آج کولکتہ میں اپنے مرکزی صدر دفتر میں ترنگاپھیراکر ہندستانی یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کو جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔
اس موقع پرہندستانی جیولوجکل سروے کے ڈائریکٹرجنرل جناب راجندر سنگھ گرکھال، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایس راجو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب مہادیو ماروتی سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔ تمام کووڈ-19 سےمتعلق پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہوئے ا س تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جناب گرکھال نے قومی پرچم پھیرایا، اپنے خطاب میں جناب گرکھال نے ہمارےملک کے جنگ آزادی کے سپائیوں کے اس اہم تعاون کو یاد کیا جنہوں نے ہندستان کو برطانوی حکومت کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اس آزادی کو مضبوط بنانے اور ملک کی ترقی کا راستہ صاف کرنے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔
اپنے خطاب میں جناب گرکھال نے کہاکہ ہندستانی جیولوجیکل سروے نے روایتی کانکنی کھوج سےمتعلق سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھوج کےمیدان میں نیشنل ایروجیوفزیکل میپنگ اور سٹیلائٹ پر مبنی تکنیکوں جیسے حوصلہ افزا پروجیکٹ کے لئے خود کو تیار کیا ہے۔
جناب کھرگل نے گزشتہ 75 برسوں میں ملک کے ذریعہ کی گئی اہم ترقی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے سچائی پر زور دیا کہ ٹکنالوجی کے مورچےپر بھی ہندستا ن کے ایک رہنما کے طورپر ابھرا ہے۔ چاند /مریخ مشن اور اور باہری خلا میں سٹیلائٹ /روور بھیجنا آزادی کے بعد کے دور میں ہوئی ٹکنالوجی کی ترقی کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔
ڈائئریکٹر جنرل جناب راجندر سنگھ گرکھال، اضافی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایس راجو اور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل جناب مہادیو ماروتی کے ذریعہ کولکتہ میں جی ایس آئی کے احاطوں میں 75 پودوں کو لگانے کی شروعات کے ساتھ اس پروگرام کااختتام کیا۔
ہندستانی جیولوجیکل سروے (جی ایس آئی ) کا قیام1851 میں خصوصی طور سے ریلوے کے لئے کوئلہ ذخائر کی تلا ش کے سلسلہ میں کیا گیا تھا۔ تب سے اب تک کی مدت میں جی ایس آئی نے صرف ملک میں مختلف علاقوں میں ضروری جیو سائنس سےمتعلق اطلاعات کے ذخیرے کی شکل میں ترقی کی ہے۔ بلکہ اسے شہرت کے جیو سائنٹس تنظیم کا درجہ بھی مل چکاہے۔ تنظیم کا اہم کام قومی جیو سائنس معلومات حاصل کرکے اسے اپ ڈیٹ کرتے رہنا اور معدنی وسائل کا مسلسل اندازہ لگانا ہے۔
جی ایس آئی کا اہم رول پالیسی ساز فیصلوں ،کاروباری اور سماجی اقتصادی ضرورتوں پر توجہ دینے کے ساتھ ہی معنی خیز غیر جانب دار معلومات فراہم کرنا شامل ہے۔ جیو سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) ملک کے اندر اور اس کے ساحلی علاقوں کی سطح اور ذیلی سطح سے حاصل شدہ تمام جیو سائنسی عملوں اور سرگرمیوں کے منظم ڈاکیومنٹیشن پر بھی زور دیتا ہے۔
اپنے انتظام ، تال میل اور ریموٹ سینسنگ کے ذریعہ حاصل مقامی ڈیٹا بیس کا استعمال کرنے سے سروے اور میپنگ میں جی ایس آئی کی خصوصی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس مقصد کے لئے تنظیم ایک’ذخیرہ‘ (ریپوزیٹری) یا کلیئرنگ ہاؤس کے طور پر کام کرتی ہے اور جیو اطلاعات سائنسی میدان میں دیگر مستفدین کےساتھ تعاون اور اشتراک کے ذریعہ ارضی سائنسی اطلاعات اور مقامی ڈیٹا کی تشہیر کے لئے جدید ترین کمپیوٹر پر مبنی تکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔
جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی کا صدر دفتر کولکتہ میں ہے اورا س کے چھ مقامی دفتر لکھنؤ ، جے پور، ناگپور، حیدرآباد، شیلانگ، اور کولکتہ میں واقع ہیں اور ملک کے تقریباً تما م ریاستوں میں ریاستی اکائیوں کے دفتر ہیں۔
ش ح۔ ش ت۔ج
U. No. - 7889
(Release ID: 1746321)
Visitor Counter : 244