وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کی تقریبات
Posted On:
15 AUG 2021 5:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 15 اگست اہم جھلکیاں:
- ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں نےسرحدی علاقوں کے گاؤں میں 75 ویں یوم آزادی کا جشن منایا
- قومی پرچم لہرانے ، مہمات ، مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت اور آگاہی کیمپ سمیت مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا
- آر آیم نے جمعہ کے روز مختلف ٹیموں کو ورچوئل طریقے سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے سائنسدانوں کی ٹیموں نے سرحدی علاقوں کے گاؤں میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منایا۔ مختلف ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں کی ٹیموں نے ، جنہیں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 13 اگست 2021 کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا ، اس اہم موقع پر متعدد تقریبات کا اہتمام کیا۔
ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ہائی الٹی ٹیوڈ ریسرچ (ڈی آئی ایچ اے آر) کے سائنسدانوں نے لداخ کے چنگلا (17664 فٹ) میں ڈی آر ڈی او کے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم تحقیقی مرکز اور دنیا کی بلند ترین زمینی آر اینڈ ڈی لیبارٹری میں قومی پرچم لہرایا۔ ڈی آئی ایچ آر – ڈی آر ڈی او نے زرعی جانوروں کی ترقی میں مزید بہتری لانے کے لیے تھانگ گاؤں کے مقامی لوگوں کے ساتھ ایک فیلڈ ڈے کم انٹرایکٹو میٹنگ کا اہتمام کیا۔ تھانگ لداخ کے سیاچن سیکٹر میں واقع آخری ہندوستانی گاؤں ہے۔ ڈی آئی ایچ اے آر کی ٹیم نے چین سے ملحق وادی چانگ تھانگ کے خانہ بدوشوں کے ساتھ بات چیت کی اور 75 ویں یوم آزادی کا جشن منایا۔
ڈی آئی ایچ اے آر نے لیہ-لداخ (17،480 فٹ) میں تانگلا پاس تک ایک مہم کا بھی اہتمام کیا ، جو کہ لیہ کو ہماچل پردیش سے ملانے والا ایک اہم پہاڑی راستہ ہے۔ تقریب میں سول انتظامیہ کے نمائندوں اور ڈی آر ڈی او کے سابق عہدیداروں نے شرکت کی۔ ڈی ایچ اے آر کے زیر اہتمام چین کی سرحد پر واقع لداخ کی وادی چانگ تھانگ میں کیون – ٹی سو لیک (16،437 فٹ) تک ایک مہم جوئی کا اہتمام کیا گیا۔ مہم جوئی کی ٹیم کے ارکان نے علاقے میں تعینات مسلح افواج کے ساتھ مفید بات چیت کی۔ ڈی آئی ایچ اے آرکے ڈائریکٹر او پی چورسیا نے لیہ کے ڈی آئی ایچ اے آر کیمپس میں قومی پرچم لہرایا اور اجتماع سے خطاب کیا۔
ہلدوانی میں واقع ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف بایو انرجی ریسرچ (ڈی آئی بی ای آر) نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' منایا جس میں پتھوراگڑھ اور اولی کے فیلڈ اسٹیشنوں پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تاکہ کسانوں کے ساتھ ساتھ آرمی کے جوانوں کو لیبارٹری کی ٹکنالوجی سے روشناس کرایا جا سکے اور انہیں ان ٹکنالوجیوں کی تربیت دی جاسکے ۔ لیبارٹری نے اپنی ٹیموں کو اتراکھنڈ کی سرحدوں پر مختلف پروجیکٹ سائٹس اور مقامات پر بھیجا۔
ڈیفنس جیو انفارمیٹکس ریسرچ اسٹیبلشمنٹ (ڈی جی آر ای) ، چندی گڑھ نے 75 واں یوم آزادی ماؤنٹین میٹ سینٹرز، سرینگر اینڈ اولی اور آر اینڈ ڈی سینٹرز لاچونگ اور منالی میں اپنی چوکیوں پر منایا۔ ڈی جی آر ای کے سائنسدانوں اور عہدیداروں نے مقامی لوگوں اور اسکول کے بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔ ڈی جی آر ای کے عہدیداروں نے انہیں ڈی آر ڈی او کی سرگرمیوں اور لیبارٹری کی حصولیابیوں سے آگاہ کیا۔ معززین نے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ملک کو "خود انحصار" بنانے کے لیے استعمال کی جانے والی جدید ترین ٹکنالوجیوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ڈی جی آر ای کی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پر بچوں نے ایم ایم سی ،ساسوما (سیاچن) اور ایم ایم سی سرینگر میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ، ڈی جی آر ای آر ڈی سی منالی نے روہتنگ پاس پر قومی پرچم لہرایا۔ گورنمنٹ سینئر سیکنڈری سکول بہنگ ، تحصیل ناگر ، کلو ڈسٹرکٹ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ ، طلباء اور پنچایت کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مقامی عوام نے بھی شرکت کی۔ ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کی ٹیم نے اجتماع کو ڈی جی آر ای کے ذریعہ مسلح افواج اور شہریوں کے لیے تیار کردہ ٹکنالوجیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کی ایک اور ٹیم نے وشیشٹ گاؤں کا دورہ کیا ، جہاں گاؤں کی مقامی آبادی کو پرچم کشائی کے لیے بلایا گیاتھا ۔ ٹیم نے لوگوں کو ڈی آر ڈی او کی حصولیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور برفانی تودے سے متعلق آگاہی کے لیے ان کے درمیان بصری آلات تقسیم کی گئیں۔
ڈیفنس ریسرچ لیبارٹری (ڈی آر ایل) تیز پور نے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا اور اروناچل اور آسام کے سرحدی اور دیہی علاقوں میں فوجیوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔ پرچم کشائی کی تقریب ڈی آر ایل ، آر اینڈ ڈی سینٹر ، توانگ میں منعقد ہوئی۔ ڈی آر ڈی او کے سبزیوں کے بیج کے کٹ اور خواتین کے لیے صفائی کٹس اروناچل پردیش کے ضلع تاوانگ کے سرحدی گاؤں (چانگبو) میں تقسیم کی گئیں۔ اروناچل پردیش کے مغربی کامینگ ضلع کے بوہا گاؤں (کالکتانگ) میں مقامی لوگوں کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صحت و صفائی سے متعلق آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اسی طرح کی تقریبات آسام کے سونیت پور ضلع کے ادمری گاؤں میں بھی منعقد کی گئیں۔ پانی صاف کرنے اور ڈی آر ایل کے مظاہرے کے بارے میں ورکشاپس اور باہمی بات چیت ، پانی صاف کرنے کا نظام (آئرن ریموول یونٹ) آرمی یونٹ ، 11 پی اے آر اے (ایس ایف) ، میساماری کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ آسام کے سونیت پور ضلع میں آرمی یونٹ ، 1812 پاینیر یونٹ کے ساتھ محفوظ کاشت اور زرعی ٹیکنالوجی پر ورکشاپ اور بات چیت بھی کی گئی۔
ڈی آر ایل ، آر اینڈ ڈی سینٹر ، سالاری میں پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ سالاری گاؤں کے مقامی لوگوں میں پھلوں کے پودے کی تقسیم بھی کی گئی۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ڈی آر ایل ، تیج پور میں درخت لگانے اور بچوں کے ڈرائنگ کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-7880
(Release ID: 1746174)
Visitor Counter : 297