نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 14 AUG 2021 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14 اگست 2021: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

 

"میں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر ملک کے تمام عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔

اپنی آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہوتے ہوتے وقت آئیے اپنے بانی رہنماؤں کی بے شمار جرأت مندانہ قربانیوں کو یاد کریں جنھوں نے ملک کو آزاد کرایا اور اپنے خوابوں کے بھارت کی تعمیر کے لیے جدوجہد کا عزم کیا۔

اس اہم موقع پر ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود، ترقی کے فوائد کی فراہمی اور ملک میں ہر فرد کے لیے باوقار زندگی کو یقینی بنانے پر واضح اثرات مرتب ہونے چاہئیں۔ یہی ہماری 'بانٹو اور خیال رکھو' کی تہذیبی قدر کا اساسی عقیدہ ہے۔ ہمیں یقیناً تمام شہریوں کے لیے انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کو یقینی بنانے کے عظیم آئینی آئیڈیل کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

یوم آزادی کے اس پرمسرت موقع پر آئیے ایک بار پھر اپنی اندرونی طاقتوں کی بازیافت کرنے، شہریوں کے وسیع امکانات کو پالینے اور دنیا کے ملکوں کے درمیان بھارت کو اس کا جائز مقام دلانے کے لیے خود کو وقف کرنے کا عزم کریں۔"

***

U. No. 7854

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 

 


(Release ID: 1745996) Visitor Counter : 191