جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر نے ہند-امریکہ بزنس کونسل کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی
ہندستان 2030 تک 450 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی ہدف حاصل کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے؛بجلی کی تقسیم میں سدھاروں اور بجلی کی گرڈوں کی آسان دستیابی سے قابل تجدید توانائی کی کھپت میں اضافہ ہوگا: جناب آر کے سنگھ
امریکہ کے ساتھ آب و ہوا میں تبدیلی، صاف ستھری توانائی اور پائیدار سے متعلق مشترک اہداف کو آگے لے جانے اور ہند –امریکہ صاف ستھری توانائی ایجنڈہ 2030 شراکت داری کے لئے ہندستان پرعزم ہے:آر کے سنگھ
Posted On:
14 AUG 2021 8:47AM by PIB Delhi
نئی دہلی،14اگست 2021/ بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے ہند-امریکہ بزنس کونسل (امریکہ- ہندستان کاروبار کونسل- یو ایس آئی بی سی) کے ارکان کے ساتھ ایک ورچوئل پروگرام میں بات چیت کی۔ میٹنگ کا ایجنڈا ’’ایڈوانسنگ کلینرمور سسٹین ایبل اینڈ افورڈایبل انرجی ٹو مٹیگیٹ کلائمٹ چینج اینڈ پاور انڈیاز اکنامک گروتھ‘‘( آب و ہوا میں تبدیلی کے مضر اثرات کو کم کرنے اور ہندستان کی معاشی ترقی کے مضبوط بنانے کے لئے زیادہ صاف ، زیادہ پائیدار اور سستی توانائی کو بڑھاوا) تھا۔
معیشت کے مختلف سیکٹروں سے وابستہ 50 سے زیادہ صنعتی ہستیوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا جن میں اطلاعات و ٹکنالوجی، بنیادی ڈھانچے، کا فروغ کرنے والے ، قابل تجدید توانائی پیدا کرنے والے، بینکوں اور ہوا بازی شعبے کے لوگ شامل تھے۔ کاروباری دنیا کے اہم شخصیات نے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر کو سو میگاواٹ کی قابل تجدید توانائی صلاحیت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ میٹنگ میں کاروباری دنیا کے لوگوں کو جناب آر کے سنگھ سے ہندستان میں قابل تجدید توانائی اوربجلی سیکٹر کے مختلف پہلوؤں اور دنیا کے سرمایہ کاروں کو دستیاب متعلقہ مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا۔
جناب آر کے سنگھ نے کاروباری دنیا کے لوگوں کو بتایاکہ ہندستان 2030 تک 450 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی ہدف حاصل کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہابجلی کی تقسیم میں سدھاروں اور بجلی کے گرڈوں کی آسان فراہمی سے قابل تجدید توانائی کی کھپت بڑھے گی۔ انہوں قابل تجدید توانائی، توانائی میں آسانی ، اخراج میں کمی میدانوں میں ہندستان کی کامیابیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انہوں نے ہندستان میں تعمیر اور ہندستان سے ایکسپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنے کی حکومت ہند کے منصوبے بھی مشترک کئے جس میں شمسی بیٹریوں کے 450 گیگاواٹ پیداوار کے حوصلہ افزا ہدف کے حاصل کرنے کے حوالے سے خیالات اور نظریات اور مشوروں کا خیر مقدم کیا۔
جناب آر کے سنگھ نے امریکہ کے ساتھ آب و ہوا کی تبدیلی اور مسلسل فراہمی سے متعلق مشترک اہدافت کو آگے لےجانے اور ہندامریکہ صاف ستھری توانائی ایجنڈہ 2030 شراکت داری کے لئے ہندستان کے عزم کو دہرایا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-7850
(Release ID: 1745957)
Visitor Counter : 324