اسٹیل کی وزارت

نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) نے ا پنی شروعات کے بعد سے پہلی سہ ماہی میں اب تک کا بہترین مظاہرہ کیا

Posted On: 14 AUG 2021 10:35AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14اگست 2021/ فولاد کی وزارت کے تحت  سرکاری شعبے کی انٹرپرائز  نیشنل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) نے  8.91ملین ٹن  لوہے کی  پیداوار کی اورا س کی فروخت کی۔

 

پہلی سہ ماہی (مالی سال 2021)

پہلی سہ ماہی (مالی سال 2022)

فی صد  اضافہ

پیداوار  (ملین ٹن)

6.61

8.91

35 فی صد

فروخت (ملین ٹن)

.28

9.45

51 فی صد

کاروبار  (کروڑ روپے میں)

1938

6512

236 فی صد

ٹیکس سے پہلے فائدہ(کروڑ روپے میں)

79

4263

462 فی صد

ٹیکس ادائیگی کے بعد   منافع (کروڑ روپے  میں)

533

3193

499 فی صد

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مالی سال 2022 کی  پہلی سہ ماہی کے دوران  9.45 ملین ٹن کا اضافہ گزشتہ برس کی  اسی مدت کی   پیداوار سے  35 فی صد زیادہ ہے۔  اس کے علاوہ  گزشتہ سال کی  اسی مدت میں  ہونے والی  فروخت سے 51 فی صد  زیادہ فروخت  درج کی گئی ہے۔

یہ شاندار مظاہرہ اس لئےممکن ہوسکا ہے  کیونکہ  گھریلو مانگ   مضبوط ہوئی ہے   اور بین الاقوامی    خام  لوہے کی قیمت اپنی بلندی پر تھی۔  کمپنی نے  اپنی شروعات میں  پہلی مرتبہ  کسی مال سال کی   پہلی سہ ماہی میں  اتنی بہترین   کارکردگی  کا مظاہرہ  کیا ہے۔

 

ٹیکس سے پہلے منافع (پی بی ٹی)  کے مطابق  4263 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا گیا۔  مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 759 روپے  ٹیکس ادائیگی سے پہلے  منافع کمایا گیا تھا۔  اس حساب سے  اس مرتبہ 462 فی صد کا  اضافہ درج کیا گیا۔  اسی طرح  ٹیکس ادائیگی کے بعد  منافع (پی اے ٹی)  3193کروڑ روپے  حاصل کیا گیا۔  مالی سال  2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران  ٹیکس ادا کرنے کے بعد منافع 533 کروڑ روپے  تھا۔ اس حساب سے  اس مرتبہ 499 فی صد کا  اضافہ درج کیا گیاہے۔  مالی سال 2022 کی  پہلی سہ ماہی میں 6512 کروڑ وپے  کا کاروبار  کیا گیا۔ جبکہ  گزشتہ برس اسی مدت میں ہونے والا کاروبار 1938 کروڑ  روپے تھا۔   اس حساب سے  236 فی صد  کا اضافہ    درج کیا گیا۔

 اس شاندار کارکردگی پر     تبصرہ کرتے ہوئے  این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب  سمیت دیب نے کہا کہ  حکومت  بنیادی ڈھانچے کے  پروجیکٹس پر  خرچ کرنے کے لئے عہد بستہ ہے، جس کی بنیاد پر  ہم   معمول کے حالات میں لوٹ رہے ہیں۔ یہ  این ایم ڈی سی کے لئے    بہت  پرجوش  اور حوصلہ افزا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

U-7852



(Release ID: 1745956) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi