کامرس اور صنعت کی وزارتہ

انڈیا@75 نئے بھارت کے لیے نئے خوابوں، نئی توانائی اور نئے عزم کے ساتھ اعلامیہ ہے: جناب پیوش گوئل


صنعت سے اپیل کی کہ بھارت کی ہنرمند بنانے میں حکومت کا تعاون کریں

مرکزی وزیر تجارت و صنعت نے سی آئی آئی کی ورچوئل کانفرنس کے خصوصی اجلاس 'پائیدار ترقی کے لیے حکومت اور کاروبار کے درمیان ہم آہنگی' سے خطاب کیا

Posted On: 12 AUG 2021 7:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 اگست 2021: مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے آج بھارتی صنعتوں تجارت کے وفاق (سی آئی آئی) کے سالانہ سربراہ اجلاس میں 'پائیدار ترقی کے لیے حکومت اور کاروبارکے درمیان ہم آہنگی' کے موضوع پر ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس سالانہ کانفرنس کا موضوع ہے: 'انڈیا@75: حکومت اور کاروباری اداروں کا خود مکتفی بھارت کے لیے مل کر کام کرنا'

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ 75 سال قبل ہم نے آزادی کے لیے جدوجہد کی تھی اور اب ہمیں خود کفیل ہونے کے لیے مشن کی طرح کام کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس اپنے ملک کو تیز رفتار ترقی، خوش حالی کی راہ پر لے جانے کا بے مثال موقع ہے۔ جناب گوئل نے نشان دہی کی کہ آزادی کے 75 ویں سال میں ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہم کس حد تک آگے بڑھے ہیں اور آگے کاسفر کیا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو 130 کروڑ بھارتیوں کو فعال ہونے کا پیغام ہے اور 130 کروڑ صرف ایک تعداد نہیں بلکہ 130 کروڑ امکانات ہیں۔ یہ ہماری صلاحیت کے لاتعداد ذرائع کا ایک بہت مختلف اشاریہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019W0J.jpg

انھوں نے مزید کہا کہ ہم آتم نربھر بھارت کے لیے لوگوں کی شراکت داری اور صنعتی شراکت داری پر غور کر رہے ہیں۔اس موقع پر جناب گوئل نے کہا کہ بھارت کے نوجوان مستقبل کے مشعل بردار ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ انڈیا@75 نئے بھارت کے لیے نئے خوابوں، نئی توانائی اور نئے عزم کا اعلامیہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے امید کی کرن بنے گا جس کی رہ نمائی قدیم حکمت سے ہوگی اور جسے نوجوان آگے لے کر جائیں گے۔ جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہ نمائی میں بھارت اپنی آزادی کے 75 ویں سنگ میل کو تاریخ کا اہم ترین موڑ بنانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر ہمیں مستقبل کو واضح وژن اور منصوبے کے ساتھ دیکھنا ہوگا اور آئندہ 25 برسوں کے لیے عزم بستہ ہونا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ سات برسوں میں بھارت نے وزیر اعظم کی رہ نمائی میں ساختیاتی تبدیلیاں پیدا کی ہیں جس کا منتر "اصلاح، کارکدگی اور تبدیلی" رہا ہے، اور انھی تبدیلیوں کی بنا پر ہمارا کاروباری ایکوسسٹم دنیا کے سب سے مسابقتی ایکو سسٹم میں ایک بن گیا ہے۔ جناب گوئل نے بتایا کہ جلد ہی شروع ہونے والا نیشنل سنگل ونڈو سسٹم "ونڈو ود ان ونڈو" کے مسئلے کو حل کرے گا۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ بھارت نے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے اور ہر ملک ہماری طرف دیکھ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کاروباری رہنما ہماری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے پی ایل آئی اسکیموں کا استعمال کریں گے اور ہم ہم خیال قوموں کے ساتھ ایف ٹی اے پر عمل پیرا ہیں جو جمہوریت، شفافیت اور قانون کی حکم رانی کی اقدار میں ہمارے ساتھ شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد برانڈ انڈیا کو معیار، پیدآوری ، وقار اور جدت کا علم بردار بنانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھارت کی طرف سرمایہ کاری، اختراع یا کسی بھی صنعت کے قیام کے لیے دیکھ رہی ہے اور انڈیا@75 کے موقع بھارت آئیڈیاز یعنی سرمایہ کاری ، مانگ، برآمدات، امنگوں اور اسٹارٹ اپس کا مرکز بن رہا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ کووڈ -19 نے ہمارے کام کرنے کے طریقے میں رکاوٹ پیدا کردی ہے۔ کوویڈ کے بعد، بھارت عالمی سطح پر ایک قوت کے طور پر ابھرے گا اور ویکسینیشن مہم کی رفتار اور نتائج بہت امید افزا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا میں سب سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا ہے۔ انھوں نے صنعتوں پر زور دیا کہ وہ ویکسینیشن مہم میں ہاتھ بٹائیں تاکہ کاروباری اداروں اور حکومت کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔

اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ خدمات کا شعبہ مینوفیکچرنگ کے شعبے کی معاونت سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مینوفیکچرنگ کا شعبہ بھارت جیسے وسیع حجم اور صلاحیت کے حامل ملک کے لیے ایک اہم شعبہ ہے۔ انھوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ بھارت میں ہنر مندی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں میں حصہ لے۔ وزیر موصوف نے سی آئی آئی پر زور دیا کہ وہ مزید ذمہ داری لے اور کاروبار اور حکومت کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

***

U. No. 7798

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1745673) Visitor Counter : 282


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Tamil