سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی بی ٹی کے  حیاتیاتی  (بائیو) وسائل اور پائیدار  ترقی  انسٹی ٹیوٹ نے منی پور کے   اکانشی ضلع چندیل  میں ایک  سائنس میوزیم قائم کیا

Posted On: 13 AUG 2021 3:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13اگست 2021/ جن دھن بھاگیداری کے موقع پر  ایک حصے کے طور پر  آزادی کی 75ویں سالگرہ  منانے کے لئے  سائنس اور ٹکنالوجی   کی وزارت کے  خودمختاری ادارے  بائیو ٹکنالوجی محکمے کے   حیاتیاتی وسائل  اور  پائیدار ترقی انسٹی ٹیوٹ نے منی پور کے امید افزا ضلع  چندیل میں   ایک سائنس میوزیم  قائم کیا ہے۔  میوزیم کا قیام  چندیل کے   جاسول کے  مہایونین گورنمنٹ  ہائر سیکنڈری  اسکول میں کیا گیاہے۔  اس میوزیم کا اہم مقصد  ایک سائنسی نظریے کو فروغ دینا  اور اس کے تئیں طلبا اور عام آدمی کے درمیان   عام بیداری پیدا کرنا  اور آلات کی نمائش کرنا، لیکچرس سیمناروں، سائنس کیمپوں کے ذریعہ  علاقے کے  طلبا اور عام لوگوں کے مفاد کے لئے حیاتیاتی  سائنسی تدابیر کو بڑھاوا دینا ہے۔

منی پور کے   ایک امید افزا   ضلع چندیل میں  سائنس میوزیم کا افتتاح   11 اگست  2021 کو حکومت ہند کے   بائیو ٹکنالوجی   محکمہ کی  سکریٹری  ڈاکٹر رینو سروپ  کے ذریعہ    کیا گیا۔ حکومت ہند کے تعلیم اور  خارجی امور کے  وزیر مملکت  اور منی پور سے لوک سبھا کے رکن پارلیمان ڈاکٹر راجکمار رنجن سنگھ  نے بھی ایک پری- ریکارڈپیغام  کے ذریعہ   میوزیم کی کامیابی کے لئے  نیک خواہشات بھیجیں۔  اس پروگرام میں حکومت ہند کے   ڈی ایس ٹی کے   ساقبق سکریٹری ڈاکٹر  ٹی راما سوامی،، چندیل کے کمشنر، راجکمار  مندلم،  کے اے ڈی سی کے  جناب  ایم پریتم  مہایونین گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے  پرنسپل  جناب  واسن انل   اور دیگر کئی معزز معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سروپ نے کہا  کہ  میں  ڈی بی ٹی کے   ، اس سے پہلے سائنس میوزیم کا افتتاح کرنے پر  خوشی محسوس کررہا ہوں۔  میں آئی بی  ایس ڈی سے متعلق  ایجنسیوں اور مختلق عہدیداران کو مبارک باد دیتا ہوں۔ وہ میوزم کی سرگرمیوں کے مستقبل میں   اہم کردار   ادا کریں گے۔ ڈاکٹر سوروپ نے کہاکہ ہمیں کیرئر کی  شکل میں   ان کی  حوصلہ افزائی بھی کرنا چاہئے۔ اس میوزیم کا قیام اسی مقصد سے   کیا گیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ مجھے امید ہے کہ  یہ میوزیم اس علاقے کے   دیگر  میوزیموں کے ساتھ  جڑنے  کا ایک مرکزی حل بنے گا۔

تعلیم اور خارجی امور کے وزیر مملک  ڈاکٹر  رنجن سنگھ نے اپنے ایک  پری- ْدیریکارڈڈ پیغام  کے ذریعہ چندیل  ضلع میں پہلا سائنس میوزیم  قائم کرنے کے لئے ڈی بی ٹی اور آئی بی ایس   ڈی کی کوششوں کی ستائش کی۔

آئی بی ایس ڈی کے ڈائریکٹر پروفیسر پولاک کے  نے کہا کہ سائنسی آلات  ، حیاتیاتی تنوع ،  این ای آر کے  حیاتیاتی وسائل کے   پائیدار استعمال    سائنسی لیکچر ، ، سمیناروں ، سائنس کیمپوں اور آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا   مظاہرہ کرے گا۔

یہ میوزیم  ملک میں تحقیق اور اختراع  کی تاریخ اور مستقبل کی تشہیر کرتے ہوئے سائنس اور ٹکنالوجی میں   کیرئر بنانے  کے لئے طلبا کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

امپھال میں واقعی   حیاتیاتی وسائل  اور  پائیدار ترقی انسٹی ٹیوٹ   حکومت ہند   کے  ایک  خودمختار ادارہ ہے جس کی  اہم ذمہ داری  علاقے کے   سماجی اقتصادی فروغ کرنےکے لئے حیاتیاتی وسائل کے فروغ اوران کے  پائیدار استعمال کرنا ہے۔ 

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-7825

 



(Release ID: 1745661) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi