سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈین امیونولوجیکلز کوکوویکسین کی پیداواری  کی صلاحیت میں توسیع کےلئے بائیو ٹیکنولوجی کے محکمے  سے مشن کووڈ سرکشا پروجیکٹ کے تحت مینوفیکچرنگ لائسنس  ملا

Posted On: 13 AUG 2021 5:05PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کے ذریعہ اعلان شدہ مشن کووڈ سرکشا کے تحت بائیو ٹیکنولوجی محکمے اور بائیو ٹیکنولوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آر اے سی ) نے مقامی کووڈ ویکسین کی ترقی اور پیداوار میں  تیزی لانے کے لئے آتم نربھر بھارت 3.0 کے تحت کوویکسین کی پیداواری کی صلاحیت بڑھانے کےلئے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔
انڈین امیونولوجیکلز لیمیٹیڈ،حیدرآباد،اس پروجیکٹ کے تحت سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگینائزیشن (سی ڈی ایس سی او) سے قرض لائسنس حاصل کرنے والی پہلی ایسی مینوفیکچرنگ سہولت ہے جو بھارت بائیو ٹیک کو اپنی اس  تزئین و آرائش کی سہولت سے تیار کی جانے والی کوویکسین ادویات کی فراہمی کرے گی۔ انڈین امیونولوجیکلز آج 13اگست 2021 کو بھارت بائیوٹیک کو کمرشیل کوویکسین دواسازی اجزا(منشیات کا مادہ)کی پہلی کھیپ کی فراہمی کرےگا۔ شروع میں اس پلانٹ میں فی ماہ 20 سے 30 لاکھ خوراک کا پروڈکشن ہوگا اور اس کے بعد اگلے کچھ ہفتوں میں کارکاپٹلا میں اپنی نئی سہولت سے یہ کمپنی 40 لاکھ خوراک کا پروڈکشن کرنے لگے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016XBC.jpg

 

اس کامیابی کے بارے میں بتاتے ہوئے بائیو ٹیکنولوجی محکمے (ڈبی ٹی ) کی سکریٹری اور بائیو ٹیکنولوجی انڈسٹریز ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آئی آر اے سی) کی صدر ڈاکٹر رینو سوروپ نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کوویکسین پروڈکشن بڑھانے اور کو ویکسین  ویکسی نیشن مہم کو رفتار دینے کےلئے ہر ممکن مدد مہیا کرنے کےلئے انتھک کوشش کی ہے۔سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگینازیشن (سی ڈی ایس سی او)کے ذریعہ انڈین امیونولوجیکلز کےلئے کوویکسین ڈرگ مصنوعات کی پیداوار  کرنے کےلئے قرض لائسنس معاہدہ ایک بہت  ہی کم وقت میں بنائی ایک اہم کامیابی ہے۔ مشن کووڈ سرکشا کے تحت ڈی بی ٹی – بی آئی آر اے سی کے ذریعہ تعاون دئے جانے کا مقصد ہمارے ملک کی کووڈ-19 ویکسین ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ میں اس کامیابی کےلئے کی گئی کوششوں کےلئے ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔‘‘

 

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:7833


(Release ID: 1745620) Visitor Counter : 252


Read this release in: English , Hindi , Punjabi