شہری ہوابازی کی وزارت
مدھیہ پردیش میں یکم ستمبر سے روزانہ چار نئی انڈیگو پروازوں کا آپریشن شروع :شہری ہوابازی کے وزیر جیوترآدتیہ ایم سدھیا نے کا اعلان
Posted On:
13 AUG 2021 5:12PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے آج اعلان کیا کہ مدھیہ پردیش کی تاریخ میں ایک نئے باب کے آغاز کے طورپر چار نئی انڈیگو پروازیں یکم ستمبر 2021 سے ریاست میں اپنا نقل و حمل شروع کردیں گی۔
جناب سندھیا نے اپنے ٹویٹ میں کہا،’’یکم ستمبر سے مدھیہ پردیش سے انڈیگو کی چار نئی پروازیں شروع ہونے جارہی ہیں:
دہلی-گوالیار –دہلی
گوالیار –اندور-گوالیار
اندور-گوالیار-اندور
گوالیار –دہلی –گوالیار
’’ہمارے دور اندیش وزیراعظم کی رہنمائی میں شہری ہوابازی کی وزارت ملک بھر میں شہریوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور ان کی ترقی کو پرواز دینے کےلئے پرعزم ہے۔‘‘
جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا کے ساتھ شہری ہوابازی کی وزارت کے جنرل(ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ اوربریلی سے رکن پارلیمنٹ جناب سنتوش گنگوار نے کل انڈیگو کی بریلی-ممبئی پرواز کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا۔
اس سے پہلے جولائی میں،آٹھ نئے راستوں :گوالیار –ممبئی-گوالیار ،گوالیار –پنے –گوالیار،جبل پور-سورت-جبل پور،اور احمدا ٓباد –گوالیار-احمدآباد کے ساتھ مدھیہ پردیش سے مہاراشٹر اور گجرات کےلئے فضائی رابطہ کو بھی شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا کے ذریعہ ہی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔
ان راستوں کا آپریشن بھارتیہ حکومت کی ’سب اڑیں ،سب جڑیں‘ پہل کے مقاصد کے مطابق ہے، جس کا مقصد ملک کے ٹائر2 اور ٹائر3 شہروں کے بڑے شہروں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔
ش ح ۔ا م۔رب۔
U:7834
(Release ID: 1745615)
Visitor Counter : 240