مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے شہری سیلف ہیلپ گروپ مصنوعات کےلئے ایک برانڈ’سون چرئیا‘لانچ کیا


مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 60لاکھ اراکین کے ساتھ 5.7لاکھ سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپوں کی تشکیل

پچیس ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے پانچ ہزار سیلف ہیلپ گروپ اراکین کےدو ہزار سے زیادہ مصنوعات ای-کامرس پورٹل پر جڑے

Posted On: 13 AUG 2021 4:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی  ، 13اگست   ، 2021

 

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے شہری سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے ’سون چرئیا‘-(ایک برانڈ اور لوگو) کو آج لانچ کیا۔ برانڈ اور لوگو کی لانچنگ  کے دوران، انہوں نے کہا کہ خواتین کو اقتصادی طورپر بااختیار بنانے اور ایک معیاری زندگی جینے میں مدد کرنا حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔

ایم او ایچ یو اے کے زیر اہتمام ،ڈی اے وائی –این یو ایل ایم نے شہری غریب خواتین  کو مناسب مہارت اور موقع فراہم کرانے اور ٹکاؤ بہت چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے قابل بنانے پر زور دیا ہے۔ یہ ان خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے والا نظام تیار کرنے کےلئے شہری غریب کنبوں کی خواتین کو ایس ایچ جی اور ان کی تنظیموں  میں متحد کرتی ہیں۔ مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتطام علاقوں میں 60لاکھ اراکین کےساتھ5.7 لاکھ سے زیادہ ایس ایچ جی بنائے گئے ہیں۔ان میں سے کئی ایس ایچ جی ذریعہ معاش کی سرگرمیوں،دستکاری،کپڑے،کھلونے،کھانے کے ساتھ وغیرہ میں لگے ہوئے ہیں۔ انہیں بنیادی طورپر پڑوس کے بازاروں میں بیچا جارہا ہے اور انہیں اکثر نمائش اور وسیع بازار رسائی  میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان چیلنجوں سے پار پانے کےلئے ،وزارت نے امیزون اور فلپ کارٹ جیسے معروف ای- کامرس پورٹلوں کے ساتھ معاہدہ (ایم او یو) کیا ہے،جس کا بنیادی مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے۔

کووڈ-19 وبا سے پیدا چیلنجوں کے باوجود ،اس ساجھے داری میں ای –کامرس پورٹل پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتطام علاقوں کے تقریباً پانچ ہزار ایس ایچ جی اراکین کے دو ہزار سے زیادہ مصنوعات  کو کامیابی کے ساتھ جگہ مل چکی ہے۔ایس ایچ جی کےلئے آن لائن ٹریننگ کے نئے طریقوں نے انہیں ای-پورٹلوں پر مناسب آپریشن  کے قابل بنانا یقینی بنایا ہے۔ اکاؤنٹ  رجسٹریشن ،قیمتوں کا تعین پیکجنگ ،ری-بانڈنگ وغیرہ کے براہ راست مظاہروں کا اہتمام بھی ای پورٹل کے ذریعہ ریاستی شہری معیشت مشنوں کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

یہ پہل یقین طورپر ایس ایچ جی خواتین کے ذریعہ بنائے گئے مصنوعات کےلئے نمائش اور عالمی رسائی کو بڑھانے کی سمت میں اٹھایا گیا قدم ثابت ہوگی۔ وزارت کو کاروباری طورپر پیک،ہاتھ سے تیار کئے گئے ایتھنک مصنوعات بنانے والے کئی دیگر ایس ایچ جی اراکین کے جڑنے،عالمی سطح کے گاہکوں تک رسائی حاصل ہونے کی امید ہے۔

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:7832

 


(Release ID: 1745598) Visitor Counter : 274