وزارت سیاحت

امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طورپر ،وزارت سیاحت 12قسطوں کی ایک سیریز شروع کرے گی جو شرکاء کو غیرمعمولی  ہندوستان کے ورچوئل سفر پر لے جائے گی


افتتاحی پروگرام میں 20منٹ کی فلم ’ انڈیا@75 –اے جرنی‘کی براہ راست نشریات دکھائی جائیں گی

Posted On: 13 AUG 2021 4:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ، 13اگست   ، 2021

 

 

اہم جھلکیاں:

وزارت سیاحت اسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز(اے آئی یو)کے اشتراک سے 12 قسطوں کی ایک سیریز شروع کرے گی،جو شرکاء کو غیر معمولی ہندوستان کے ورچوئل سفر پر لے جائے گی۔

ایک فلم ’انڈیا@75-اے جرنی‘ کو فلم پر مبنی کوئز کے ساتھ دکھایا جائے گا۔

ہندوستان کے 75ویں یوم آزادی کی شام ہفتے کو 14اگست 2021 کو ایک بج کر 30منٹ پر وزارت سیاحت اسوسی ایشن آف انڈین یونیورسیٹیز (اے آئی یو ) کے اشتراک سے 12قسطوں کی ایک سیریز لانچ کرے گا جو شرکاء کو غیر معمولی ہندوستان کے ورچوئل سفر پر لے جائے گی۔اس تقریب کا افتتاح سیاحت ،ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کریں گے۔مرکزی وزیر تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

اس افتتاحی پروگرام میں ’انڈیا@75-اے جرنی‘ کے عنوان سے ایک 20 منٹ کی فلم کی براہ راست نشریات دکھائی جائیں گی۔ تقریب کے اختتام کے بعد ،شرکاء ویبینار کے دوران دکھائی گئی فلم پر مبنی کوئز کی میں حصہ لے  سکتے ہیں۔ کوئز کا لنک پریس ریلیز کے اختتام پر دیا گیا ہے اور کوئز  ویبینار ختم ہونے کے بعد 3 گھنٹے کی مدت کے لیے کھلی رہے گی ۔ شرکاء کو شرکت کا سرٹیفکیٹ اور "تیز ترین" 1000 فاتحین کے لیے حیرت انگیز انعامات سے نوازا جائے گا۔ دوپہر 1:30 بجے ویبینار میں شامل ہونے کے لیے علیحدہ لنکس اورویبینار کے بعد  کوئز میں حصہ لینے کے لیے لنک پریس ریلیز کے آخر میں دیا گیا ہے۔

وزارت سیاحت 12 مارچ 2021 سے آزادی کا امرت مہوتسو(اے کے اے ایم)منارہی ہے  جہاں وزارت اور اس کے فیلڈ دفاتر مختلف سرگرمیاں / تقریبات کر رہے ہیں جن میں ٹریول ٹریڈ اور مہمان نوازی کے شعبے ، گائیڈز ، طلباء اور عام لوگوں کی شرکت شامل ہے۔ مختلف سرگرمیاں جیسے ہیریٹیج واک ، واکاتھون ، سائیکل ریلی ، تصویروں کی نمائش ، نکڑ ناٹک ، پینٹنگ مقابلہ ، فیس بک ، یوٹیوب وغیرہ پر لائیو سیشنز کا اہتمام پورے ہندوستان میں کیا جا رہا ہے۔

اے کے اے ایم کے اس سفر میں ،وزارت سیاحت  بچوں اور نوجوانوں پر توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ ہندوستان کے شاندار ماضی اور بہترین مستقبل سے آشنا ہوسکیں۔بچے اور نوجوان ہمارے غیر معمولی ہندوستان کی طاقت ہیں ۔مضبوط بنیادوں والی ثقافتی اقدار کے ساتھ اور ہندوستان کو عالمی قیادت کی راہ پر لے جانے کےلئے یہ ضروری ہے کہ وہ ہماری قوم کی طاقت کے تنوع سے آگاہ ہوں۔12قسطوں میں ہر ایک ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے بارے میں متنوع موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گی اور ’غیر معمولی ہندوستان‘ کے بارے میں بیداری پیدا کرے گی۔

اے آئی یو کی وسیع رکنیت جس میں یونیورسٹیوں کی 800 سے زائد مختلف اقسام شامل ہیں جیسے روایتی یونیورسٹیاں ، اوپن یونیورسٹیاں ، یونیورسٹیوں ، ریاستی یونیورسٹیوں ، مرکزی یونیورسٹیوں ، نجی یونیورسٹیوں اور قومی اہمیت کے اداروں کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش سے 13 یونیورسٹیاں / ادارے ، بھوٹان ، جمہوریہ قازقستان ، ملائیشیا ، ماریشس ، نیپال ، تھائی لینڈ ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ اس کے ایسوسی ایٹ ممبر ہیں ، نہ صرف طلباء کے لیے ، بلکہ اساتذہ ، عملے اور ان کی خاندان کے لئے رسائی پیدا کرنے کے لئے یہ ایک بہت مضبوط پلیٹ  فارم ہو سکتا ہے۔

اگست 2021 کے مہینے کے دوران ، وزارت کے ڈومیسٹک  انڈیا ٹورزم دفاتر اور وزارت سیاحت سےوابستہ ادارے جو کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹریول اینڈ ٹورزم مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم)اور انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (آئی ایچ ایم) مختلف پروگراموں کا اہتمام طلباء اور عا، لوگوں کی شرکت کے ساتھ کر رہے ہیں جیسے ویبینار ، ورکشاپس ، کوئز مقابلہ ، لائو سیشن ، مضمون نویسی کے مقابلے ، ورثہ کی سیر وغیرہ ۔

14اگست 2021 دوپہر 1:30بجے پروگرام میں شامل ہونے کےلئے لنک:

https://digitalindia-gov.zoom.us/j/93312769334

پاس کوڈ: 900336

ویبینار کے بعد تین گھنٹے کے اندر کوئز میں شامل ہونے کےلئے لنک :

(* شرائط و ضوابط لاگو ہوتے ہیں)

https://quiz.mygov.in/quiz/india75-a-journey/

انکریڈیبل انڈیاکو فالو کرنے کےلئے :

فیس بک:  https://www.facebook.com/incredibleindia/

انسٹاگرام:  https://instagram.com/incredibleindia?igshid=v02srxcbethv

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:7831

 

 

 


(Release ID: 1745571) Visitor Counter : 259


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali