وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر ملک گیر تقریبات کا آغاز کیا
Posted On:
13 AUG 2021 4:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،13اگست 2021/
جناب راج ناتھ سنگھ کے خطاب کی جھلکیاں:
- تقریبات لوگوں میں قومی فخر کا احساس پیدا کرنے کے لئے۔
- ہندستان ایک امن پسند قوم ہے لیکن اگر اسے چیلنج کیا گیا تو وہ مناسب جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
- حکومت کا مقصد ایک طاقتور اور خود انحصار ہندستان کی ترقی دینا ہے۔
- حکومت کی طر ف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے اسلحہ کی درآمد پر انحصار کم ہوا ہے۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 13 اگست 2021 کو نئی دہلی سے عملی طور پر تقریبات کا آغاز کیا جو کہ ہندستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کےموقع پر مسلح افواج اور وزارت دفاع کی دیگر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام ، اہم تقریبات کا ایک سلسلہ ہے۔ جسے’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ ’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے وزارت اور مسلح افواج کو ملک بھر میں مختلف تقریبات کے انعقاد پر مبارک باد دی جس سے لوگوں میں قومی فخر کا احساس پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تقریبات’تنوع میں اتحاد‘ کے ہندستانی اخلاق کی نمائندگی کرتی ہیں۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ان تمام بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کیا۔ کارگل جنگ کے دوران سب سے بڑی قربانی دینے والے کیپٹن وکرم بترا کو یاد کرتے ہوئے، رکشا منتری نے کہا کہ بہادر ہیروز کی بہادری اور گہرے جذبہ آنے والی نسلوں کے لئے ہمیشہ ایک ترغیب کا باعث رہیں گے۔
رکشا منتری نےپانچ ستونوں پر بھی روشنی ڈالی (آزادی کی جدوجہد، خیالات 75، کامیابیاں 75، عمل 75 اور حل 75) جو وزیراعظم جناب نریندرم ودی نے تصور کئے جب انہوں نے ’آزادی کا امرت مہتوتسو‘ تقریبات کاآغاز کیا تھا۔ مارچ 2021 میں انہوں نے کہا کہ پانچ ستون ملک کی ترقی کی راہ میں آگے بڑھنے کےلئے ایک رہنما قوت کے طور پر کام کریں گے۔
حکومت کے عزم کی بازگشت کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’ہمارا مقصد ایک طاقتور اور خود انحصار بھارت تیار کرنا ہے جو امن پسند ہے لیکن جب بھی مشکل ہو تو مناسب جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے‘‘ْ۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ مسلح افواج کسی بھی ایسے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں جو قوم کی سلامتی، سیکورٹی، اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالے۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کے درمیان اتحاد کو فرغ دینے کے فیصلے ملک کے سیکورٹی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں اہم کردار اداکریں گے۔
بھارت کو’’آتما نربھر‘‘ بنانے کے حکومت کے ایکشن پلان کا اعادہ کرتےہوئے رکشا منتری نےکہا کہ ملک کو دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصار بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے درآمدات پر ملک کا انحصار کافی حد تک کم ہوگیا ہے جس میں خود انحصاری اور دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے دو مثبت مقامی فہرستوں کو نوٹی فائی کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے بھارت میں تعمیر کیا جانے والا پہلا طیارہ بردار جہاز وکرانت کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری قوم کے لئے انتہائی فخرکا لمحہ تھا جب طیارہ بردار بحری جہاز نے حال ہی میں اپنا پہلا سمندری سفر کیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نےکووڈ 19 کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کو مسلسل تعاون فراہم کرنے پر مسلح افواج اور وزارت دفاع کی مختلف تنظیموں کی تعریف کی۔ انہوں نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے ملک بھر میں کووڈ کیئر ہسپتال قائم کرنے اور اینٹی کووڈ دوا 2- ڈی جی تیار کرنے میں اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے سول حکام کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے پر مسلح افواج کی بھی تعریف کی۔
رکشا منتری نے حال ہی میں اختتام پذیر ٹوکیو اولمپکس میں ہندستانی دستے کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔ خاص طور پر صوبے دار نیرج چوپڑا جنہوں نے جیولین تھرو میں ہندستان کا واحد گولڈ آف گیمر جیتا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفیس اسٹاف جنرل بپن راوت نےمہاتما گاندھی اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ہندستان کی تحریک آزادی میں قائداہ کردار کےلئے یاد کیا۔ یہ کہتے ہوئے کہ مسلح افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورسیز کے درمیان جواڑاؤ بڑھانے کی کوششوں سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
اپنے استقبالیہ میں دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے اس موقع پر شروع کی گئی مختلف تقریبات کا مختصر جائزہ پیش کرتےہوئے کہاکہ ان کامقصد یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کےموقع پر لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیداکرنا ہے۔
رکشا منتری کے افتتاحی تقریبات درج ذیل ہیں:
75 ریاستوں/مقامات پر قومی پرچم لہرانا: بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی75 ٹیمیں ملک کے 75 اہم راستوں اور مقامات پرقومی پرچم لہرانے کے لئے روانہ ہوئیں۔ ان میں سب سےنمایاں ’’املنگلا پاس‘‘ ہے جو مشرقی لداخ میں 19،300 فٹ کی بلندی پر دنیا کی سب اونچی موٹر ایبل سڑک ہے۔ دوستانہ بیرونی ممالک کے علاوہ شمال مشرقی میں اٹل سرنگ، روہتنگ اور ڈھولا سدیہ پل جیسے نمایاں انفراسٹرکچر نشانات پر بھی قومی ترنگے کے رنگ دکھائے جائیں گے۔
جزیروں میں قومی پرچم لہرانا: رکشا منتری نے 15 اگست 2021 کو انڈین کوسٹ گارڈ کے ذریعہ 100جزیروں پنن انڈیا پر قومی پرچم لہرانے کی کارروائی شروع کی۔
فو ج کی مہم: رکشا منتری نے ہندستانی فوج کی ٹیموں کی اس مہم کو جھنڈی دکھائی جو اس اہم یادگار موقع پر 75 پہاڑی راستوں کو طے کرےگی۔ پاسوں میں لداخ کے علاقے میں سسرلا پاس،، کارگل کے علاقے میں اسٹاک پوچن پاس ستوپنتھ، ہرشیل ، اتراکھنڈ، فیم کرنلا ، سکم اور پوائنٹ 4493 ، اروناچل پردیش کا تاوانگ علاقےشامل ہیں۔
مجسموں کی صفائی: آزادی کے جنگجوؤں اور ملک کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جناب راج ناتھ سنگھ نے ایک پین انڈیا ایونٹ آزاد سینانیوں کو نمن، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر این سی سی کیڈٹس نے 825 این سی سی بٹالیز کےذریعہ مختص کردہ 825 مجسموں کی صفائی اور دیکھ بھال کی۔
گیلانٹر پیڈیا ماڈیول برائ گیلنٹری ایوارڈز پورٹل: گیلینٹری پیڈیا ماڈیول آف ایوارڈز(https://www.gallantryawards.gov.in/شروع کیا گیا ہے تاکہ گیلنٹری ایوارڈ یافتہ افراد کو عزت دی جاسکے اور لوگوں کو خاص طورنوجوانوں کو پورٹل کے ساتھ بات چیت کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔ لوگ اب ایوارڈ یافتہ افراد کے بارے میں اپنا مواد شیئر کرسکیں گے جو کہ پورٹل کو زیادہ پرکشش، متحرک اور معلوماتی بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
کتاب ’ڈیڈ آف گیلنٹری : ایک کتاب ڈیڈ آف گیلینٹری ، 1971 کی جنگ میں ہندستان کی فتح کی یادمیں رکشا منتری نے رونمائی کی۔ کتاب میں 20 منتخب لڑائیوں کی تفصیل ہے اور ہندستانی فوجیوں کی بہادری پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
دفاعی برآمدات : دفاعی برآمدی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور بڑھانے کے لئے جناب راج ناتھ سنگھ نے آف دی شیلف، ایکسپورٹ ریڈی ڈیفنس،، پروڈکٹس پور ٹ فولیو کاآغاز کیا جس کا آغاز گوا شپ یارڈ لمیٹیڈ (جی ایس ایل) کے فاسٹ انٹر سیپٹر بوٹ سے ہوا ۔ ہندستان الیکٹرانکس لمیٹیڈ (بی ای ایل) کی طرف سے تیار کردہ ایک ٹرانس ڈوزر مینوفیکچرنگ اینڈ پروڈکشن سہولت جو بی ایل ایل کے ذریعہ تیار کردہ ٹرانس ڈوسرز اور زیر آب آلات اور آکسیجن کنسیٹر ینٹر کی وسیع رینج کی پیداوار کو پورا کرتی ہے۔
جن سمپرک ابھیان: سابق فوجیوں کے لئے جن سمپرک ابھیان شروع کیا گیا ہے جس میں متعلقہ ضلع سینک بورڈ کا ایک نمائندہ اور انڈیا ایکس سروس مین لیگ جو ایک تسلیم شدہ ایسوسی ایشن ہے ، کا نمائندہ 75 اضلاع میں ای ایس ایم برادری کے ساتھ بیک وقت بات چیت کرے گا۔ اس موقع پر ملک بھر کی مختلف ریاستوں کےسابق فوجیوں کےساتھ جناب راج ناتھ سنگھ نے ورچوئل طور پر بات چیت کی ، جنہوں نے سابق فوجیوں کو درپیش کچھ مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ رکشا منتری نے سابق فوجیوں سے زور دے کر کہا کہ وہ ان کو درپیش مسائل کے بارے میں وزارت کو تجاویز دیں ، انہوں نے بتایاکہ ان مسائل کو مقررہ مدت میں حل کرنے ک لئے تمام کوششیں کی جائیں گی۔
آبی ذخائر کی بحالی: پانی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے 62 چھاؤنیوں میں 75 آبی ذخائر کی بحالی کے لئے سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے امبالہ کینٹ میں پٹیل پارک جھیل پر کام کا افتتاح کیا۔
ڈی آر ڈی او کے سائنس داں: رکشا منتری نے ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم کو سرحدی علاقوں کے دیہاتوں میں جشن آزادی تقریبات منانے کے لئے ہری جھنڈی دکھائی۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم ناروا نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل کرمبیر سنگھ چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب راج کمار ، سکریٹری (سابق فوجی بہبود) جناب بی آنند، سکریٹر ی ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس آر اینڈ ڈی اور چیرمین ، ڈی آر ڈی اور ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، مالیاتی مشیر (ڈیفنس سروسیز) جناب سنجیو متل، ڈی جی انڈین کوسٹ گارڈ جناب کے نٹراجن ، ڈی جی نیشنل کیڈٹ کور لفٹننٹ جنرل ترون کمار آئچ، ڈی جی بارڈر روڈویز آرگنائزیشن لفٹننٹ جنرل راجیو ودھری اور وزارت دفاع کے دیگر اعلی سول اور فوجی حکام اس موقع پر موجود تھے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-7823
(Release ID: 1745549)
Visitor Counter : 336