شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات
اگلے 4سے 5 سالوں میں شہری ہوابازی کے شعبے کی ترقی اور اس کی نشوونما کے لیے تقریباً 25،000 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے
ملک بھر میں 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈے قائم کرنے کے لیے 'اصولی' منظوری
Posted On:
04 AUG 2021 3:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 اگست
ملک کے شہری ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات لانے کے لیے مرکزی حکومت نے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور ضروری سہولیات کا قیام شامل ہے۔ حکومت نے ہوابازی کے شعبے کو امداد فراہم کی ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
* ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا اگلے 4 سے 5 سالوں میں 25 ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی تاکہ موجودہ ٹرمنلز، نئے ٹرمنلزکی جدیدکاری یا اس کی توسیع یا موجودہ رن وے ،ایپرنس، ایئرپورٹ نیوی گیشن سروسز(اے این ایس)، کنٹرول ٹاورس، تکنیکی بلاکس وغیرہ کی توسیع کا کام کیا جاسکے۔
* بھارت سرکار نے ملک بھر میں 21 گرین ائیرپورٹس قائم کرنے کی اصولاً منظوری دے دی ہے۔ اب تک چھ گرین فیلڈ ہوائی اڈے مہاراشٹر کے شرڈی ، مغربی بنگال کے درگا پور ، سکم کے پاکونگ ، کیرالہ کے کنور ، آندھرا پردیش کے اورواکل اور کرناٹک کے کلبورگی میں قائم کیے گئے ہیں۔
* پی پی پی روٹ کے ذریعہ موجودہ اور نئے ہوائی اڈوں میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی۔
* علاقائی کنیکٹویٹی اسکیم (آر سی ایس)-‘اُڑے دیش کا عام ناگرک’ (اڑان) کےتحت27 جولائی 2021 کو 359 روٹس شروع کئے گئے ہیں جو دو واٹرایروڈرومس اور پانچ ہیلی کاپٹرس سمیت 59 غیرمستعمل/ جلد استعمال کے لائق ہوائی اڈوں کو جوڑتی ہے۔
*بھارتی فضائی حدود میں بھارتی فضائیہ کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے راستے کو معقول بنانا ،موثر فضائی حدود کے بندوبست ، چھوٹے راستوں اور کم ایندھن کی کھپت کے لیے۔
*ایئر ببل انتظامات کے ذریعے ، بین الاقوامی شعبے میں ہمارے کیریئرز کے ساتھ منصفانہ اور مساوی سلوک کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
*حکومت نے مختلف پالیسی اقدامات کے ذریعے ایئر لائنز کی مدد کی ہے تاکہ ان کی عالمی مسابقت کو بہتر بنایا جاسکے جیسے ٹیکسوں کومعقول بنانا ، سازگار طیاروں کی لیزنگ بنانا اور فنانسنگ کا ماحول ، دوطرفہ ٹریفک کے حقوق کا موثر استعمال اور ہوائی جہاز کی سہولیات میں بہتری وغیرہ۔
*حکومت نے ایئر لائنز کو جدید وائیڈ باڈی طیارے خریدنے کی ترغیب دی ہے۔ اب تک وستارا ایئر لائنز نے دو نئے وائیڈ باڈی طیارے حاصل کیے ہیں۔
یہ معلومات شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں تحریری طور پر دیں۔
***** *****
ش ح۔ع ح ۔رم
U-7810
(Release ID: 1745410)