وزارت آیوش

وزارت صحت اور وزارت آیوش ملک کے صحت دیکھ ریکھ کے نظام میں آیوش کو شامل کرنے کے مقصد سے مل کر کام کریں گی


اس نشانے کو پورا کرنے کیلئے ایک واضح میکنیزم کام میں لایا جارہا ہے

اس عمل میں ریاستوں کی صحت کی وزارتیں بھی شامل ہوں گی

Posted On: 12 AUG 2021 6:08PM by PIB Delhi

وزارت آیوش اور صحت  اورخاندانی بہود کی وزارت کے بااختیار وزراء سکریٹریوں اور اعلیٰ افسروں کی ایک میٹنگ کا انعقاد آج نرمان بھون میں کیا گیا،جس کا مقصد عوامی صحت کے ساتھ آیوش کے نظام کو مربوط کرنے کے عمل کو مستحکم کرنا تھا۔کابینہ کے وزراء جناب منسکھ ایل منڈاویا(وزارت صحت)اورجناب سربانند سونووال (وزارت آیوش)کی قیادت میں دونوں وزارتوں نے وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی توقعات کے مطابق ملک کے صحت دیکھ ریکھ کے شعبے میں ایک جامع نظریہ کو مربوط کرنے اور قابل عمل بنانے کیلئے عہد بندی کا اظہار کیا ہے۔ملک میں جدید طریقہ علاج اور روایتی نظام صحت کو مربوط کرنے کا مقصد حاصل کرنے کیلئے ایک واضح میکنیزم شروع کیا گیا ہے۔

جناب منسکھ منڈاویا نے میٹنگ کی ابتدا میں کہا کہ تمام کاموں اور نظریات کی سطح پر دونوں وزارتوں کے درمیان شمولیت کی کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے ایک ماہانہ مشترکہ جائزہ میکنیزم نافذ کیا جارہا ہے۔اس پہل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ دونوں وزارتیں کندھے سے کندھا ملا کر اس طرح کام کریں گی کہ صحت خدمات کے ضرورت مند ملک کے عوام کو سب سے زیادہ فائدہ ہو،جیسا کہ وزیر اعظم کا ویژن ہے۔ انہوں نےکہا کہ ‘اس سلسلے میں تمام ریاستوں کی صحت کی وزارتوں کو ساتھ لیا جائے گا۔’

ان وزارتوں کے درمیان تال میل کے بارے میں پہلے حاصل کامیابی  اور جن معاملات پر مزید کارروائی کی ضرورت ہے  ان کے بارے میں ایک مفصل پرزینٹیشن آیوش کے اسپیشل سکریٹری جناب پی کے پاٹھک نے پیش کی۔اس پر وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجا پارا مہیندر بھائی  نے تبصرہ کیا اور خصوصی تجاویز پیش کی۔ دونوں وزارتوں کے سکریٹریوں نے بھی مربوط کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا ،جو معاملات زیر بحث آئے ان میں بنیادی سائنس ، میڈیکل تعلیم اور عوامی صحت کے میکنیزم کی سطح پر مربوط کرنے کے چیلنج شامل ہیں۔

آنے والے دنوں میں آیوش کی وزارت اور صحت کی وزارت کے درمیان تال میل کو نئی سطح اور گہرائی تک لے جانے کا مقصد حاصل کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا گیا ۔میٹنگ کے آخر میں چاروں وزراء اور سینئر افسروں نے مل کر کام کرنے کے ایسے قابل عمل طریقہ وضع کرنے کا عزم ظاہر کیا جونتیجہ خیز بھی ہوں اور عوام کیلئے قابل قبول بھی۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ا گ ۔ م ش

U. No.7806



(Release ID: 1745383) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil