کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اے پی ای ڈی اےنے ایچ پی این سی کے ساتھ مل کر سیبوں کی پانچ منفرد اقسام کو بحرین بھیجا


ان سیبوں کو بھارت کی 75 ویں یوم آزادی کے جشن کی شروعات کے موقع پر دکھایاجائےگا

Posted On: 13 AUG 2021 11:29AM by PIB Delhi

نئی دہلی13 اگست2021: زراعت او ر ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی درآمد کو  نئے مناظر تک  پہنچانے  اور اس کے فروغ  پر مسلسل زور دیتے ہوئے اے پی ای ڈی اے نے  ہماچل پردیش  باغبانی  پیداوار مارکیٹنگ   اور پروسیسنگ کارپوریشن  لمٹیڈ ( ایچ  پی ایم سی ) کے ساتھ مل کر آج  سیبوں کی پانچ  منفرد اقسام  پرمشتمل  -روئل ڈلیسئس ، ڈارک بیرن گالا  ، اسکارلیٹ  اسپر ، ریڈ ویلیکس  اور گولڈن ڈلیسئس  کی پہلی کھیپ   بحرین کو  بھیجی ۔

یہ سیب ہماچل پردیش کے کسانوں سے حاصل کئے گئے ہیں  اور اے پی ڈی اے کے رجسٹرڈ  ڈی ایم انٹرپرائزز  کے ذریعہ  اس ملک کو بھیجا گیا۔ یہ سیب  سرکردہ ریٹیلر – الجزیرہ گروپ کی جانب سے  منعقدہ ایپل پروموشن پروگرام  میں دکھائے جائیں  گے،جس کی شروعات  15  اگست  2021  کو ہوگی۔ یہ پروگرام  بھارت کی آزادی  کا امرت مہوتسوکے موضوع  پر  ہندوستان کی آزادی کے جشن کے 75 ویں  سال کے موقع پر شروع  ہوگا۔

ایپل پروموشن  پروگرام  بھارت میں سیبوں کی اقسام کے بارے میں  بحرین میں صارفین کو قائل کرنے کے لئے  منعقد کیا جارہا ہے۔

یہ پروگرام ایسے وقت میں کیا جارہاہے جب بھارت کووڈ-19  وبا سے درپیش  لوجسٹیکل  چیلنجوں کے باوجود   نئے ممالک  میں آموں کی برآمدات   کو بڑھانے کے لئے اپناقدم جمارہا ہے۔

جولائی  2021  میں مشرقی خطوں خاص طور سے مشرق وسطیٰ  کے ممالک   میں  آموں کی برآمدات  کے امکانات  کو فروغ دینے کے لئے بڑے اقدامات  کرتے ہوئے  مغربی بنگال  کے ضلع مالدہ سے  جغرافیائی شناخت شدہ   ( جی آئی ) تصدیق شدہ فزلی   آم  کی اقسام  حاصل کرکے  بحرین کو بھیجی گئیں۔ اے پی ڈی اے سے رجسٹرڈ ڈی ایم انٹرپرائزز کولکتہ نے فزلی آم کی کھیپ کو برآمدکیا ،جس کو الجزیرہ  گروپ، بحرین نے درآمد کیا۔

اے پی ای ڈی اے غیرروایتی خطوں اور ریاستوں سے آموں اور سبزیوں  کی برآمدات کوفرٰوغ دینے کے لئے  اقدامات کی شروعات کررہا ہے۔ اے پی ای ڈی اے ،آموں کی برآمدات کو  فروغ دینے کے لئے  ورچوئل خریدار   -فروخت کنندہ کے اجلاس   اور میلوں  کا انعقاد   کررہا ہے۔

آم کی  کھیپ بحرین  کو بھیجنے سے قبل  اے پی ای ڈی اے قطر کےدوحہ میں  مینگو پروموشن  پروگرام کا انعقاد کیا ، جہاں  مغربی بنگال   اور اترپردیش  سے جی آئی  تصدیق شدہ آموں کی  9  اقسام کو  درآمد کنندگان   فیملی فوڈ سینٹر  کے اسٹورس  پر دکھایا گیا۔  

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-7807


(Release ID: 1745380) Visitor Counter : 305