شہری ہوابازی کی وزارت
بریلی سے ممبئی کو جوڑنے والی نئے پرواز کو آج ہری جھنڈی دکھائی گئی
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتر آدتیہ ایم سندھیا نے 26اگست 2021سے دہلی –بریلی کے درمیان روزانہ پرواز وں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا
پروازوں کا افتتاح سیاحت ،تعلیم،صنعت اور تجارت میں بے پناہ مواقع کھولے گا:جناب جیوتر آدتیہ ایم سندھیا
Posted On:
12 AUG 2021 3:15PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا کے ساتھ شہری ہوابازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ اور بریلی سے ممبرپارلیمنٹ ،جناب سنتوش گنگوار نے آج بریلی (اترپردیش) کو ممبئی (مہاراشٹر)سے جوڑنے والی نئی پرواز کو ایک ورچوؤل تقریب کے ذریعہ ہر جھنڈی دکھائی۔شہری ہوابازی کی وزارت میں سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھرولا اور جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پدھی کے ساتھ ایم او سی اے اور اے اےآئی کے دیگر حکام اس تقریب کے دوران موجودتھے۔
اس تقریب میں اترپردیش کے شہری ہوابازی کے وزیر جناب نند گوپال گپتا،بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی،ایم ایل اے )،قانون ساز کونل سے رکن ڈاکٹر ارون کمار ،ایم ایل اے بی جےپی،جناب بھرن لال موریہ ،ایم ایل اے بی جےپی جناب راجیش کمار مشرا اوربریلی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جناب نتیش کمار سمیت اترپردیش حکومت کے دیگر حکام نے بریلی سے شرکت کی۔
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتر آدتیہ سندھیا،نے کہا،’’آج ملک کے شہری ہوابازی کے شعبہ کے لئے ایک اور اہم دن ہے۔14اگست 2021 سے بریلی –ممبئی روٹ اور بریلی –بینگلوروروٹ پر پروازوں کی آمدورفت کا آغاز نہ صرف خطے میں نقل و حمل کی سہولیات کو بہتر بنائے گابلکہ سیاحت ،تعلیم ،صنعت اور تجارت میں بے پناہ مواقع کھولے گا۔مزید یہ کہ ہم 26اگست 2021 سے دہلی –بریلی کے درمیان روزانہ آمدورفت کی فریکونسی کو بڑھا رہے ہیں۔یہ براہ راست پروازیں نہ بریلی کے لوگوں کو پہنچائیں گی بلکہ پڑوسی علاقوں جیسے نینی تال ،رانی کھیت جیسے علاقوں کے لوگ بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
بریلی ہوائی اڈے کو حکومت ہند کی علاقائی رابطہ اسکیم –اڑے دیش کا عام ناگرک (آر سی ایس-اڑان) کے تحت تجارتی پروازوں کے آپریشن کے لئے اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔08 مارچ 2021 کو یہ اڑان اسکیم کے تحت کام شروع کرنے والا 56واں ہوائی اڈا بن گیا ،جس میں دہلی بریلی روٹ پر تمام خواتین عملے کی پرواز تھی۔اب ممبئی دوسرا شہر ہے جو بریلی سے براہ راست پروازوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور بنگلورو براہ راست رابطے والا تیسرا شہر ہوگا۔
بریلی ،لکھنؤ،وارانسی ،گورکھپور،کانپور،ہنڈن،آگرہ اور پریاگراج کے بعد بریلی اترپردیش کا آٹھواں ہوائی اڈا ہے۔تریشول ملیٹری ایئربیس ،بریلی کا تعلق ہندوستانی فضائیہ سے ہے اور اراضی ایئرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کو عبور سیول ایوی ایشن آپریشنز کی تعمیر کےلئے دی گئی ہے۔اے اے آئی نے 65کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن کی ہے۔
لاکھوں لوگ ناتھ نگری (خطے کے چار کونوں میں واقع چار شیو مندروں - دھوپیشور ناتھ ، مدنی ناتھ ، الکا ناتھ اور تریوتی ناتھ،کےلئے مشہور) یعنی بریلی میں ، اعلی حضرت ، شاہ شرافت میاں اور خانکاہ نیازیہ ، زری نگری اور تاریخی حیثیت سے اہم مقامات جیسے سنجیشیا (جہاں بدھ توشیتا سے زمین پر اترا)گھومنے کےلئے آتے ہیں۔ یہ شہر فرنیچر مینوفیکچرنگ اور کپاس ، اناج اور چینی کی تجارت کا مرکز بھی ہے۔ بریلی اور اس کے پڑوسی علاقوں کے فضائی رابطے کو بڑھانے کے علاوہ ، فلائٹ آپریشنز تجارت ، سیاحت اور مقامی معیشت کو ملک کے تجارتی دارالحکومت - مہاراشٹر میں ممبئی اور ملک کے ٹیکنالوجی مرکز - کرناٹک میں بنگلور کے ساتھ براہ راست رابطہ کے ساتھ جوڑےگا۔
اس روٹ پر آمدو رفت کا آغاز حکومت ہند کی پہل ’سب اڑیں سب جڑیں‘کے مقاصد کے عین مطابق ،جس کا مقصد ملک کے ٹائر2 اور ٹائر 3شہروں کا فضائی رابطہ مضبوط کرنا ہے۔
اڑان اسکیم کے تحت اب تک 363روٹ اور 59 ہوائی اڈے(پانچ ہیلی پورٹس اور دو واٹر ایروڈرومس سمیت) کام شروع کر چکے ہیں۔
گھریلو مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ اڑان ایک ترجیحی ،محفوظ اور وقت کی بچت کے ذرائع کے طورپر ابھری ہے۔اس میں کُل فلائٹ موومنٹ 3592تھیں اور کُل پسنجر موومنٹ 395143 تھی۔
ممبئی کے لیے 12 اگست 2021 اور بنگلورو کے لیے 14 اگست 2021 سے پروازوں کا آغاز:
پرواز نمبر
|
سیکٹر
|
ڈپارچر/ارائیول
|
فریکونسی
|
ایئرکرافٹ
|
6E 828
|
ممبئی-بریلی
|
0925/1130
|
منگل،جمعرات،جمعہ اور اتوار
|
ایئربس 320
|
6E 5304
|
بریلی-ممبئی
|
1230/1440
|
منگل ،جمعرات ،جمعہ اور اتوار
|
ایئربس 320
|
6E 6521
|
بینگلورو-بریلی
|
0840/1130
|
پیر ،بدھ اور ہفتہ
|
ایئربس 320
|
6E 6522
|
بریلی -بینگلورو
|
1230/1520
|
پیر ،بدھ اور ہفتہ
|
ایئربس 320
|
ش ح ۔ا م۔رب۔
U:7783
(Release ID: 1745213)
Visitor Counter : 240