سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

درج فہرست ذاتوں میں داخلی ریزرویشن کا مطالبہ

Posted On: 11 AUG 2021 4:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 اگست 2021: آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں  نے اپنی قانون ساز اسمبلی سے منظور کردہ قرارداد کی ایک نقل بھیجتے ہوئےدرج فہرست ذاتوں  کی ذیلی درجہ بندی کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے میں  جسٹس آشا مہرا کی سربراہی میں  آندھرا پردیش (این سی ایس ایس سی) میں  درج فہرست ذاتوں  کی درجہ بندی کے معاملے کی جانچ کے لیے ایک قومی کمیشن قائم کیا گیا تھا۔ این سی ایس ایس سی نے یکم مئی 2008 کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں  آئین کی دفعہ 341 میں  ترمیم کی سفارش کی ہے تاکہ درج فہرست ذاتوں  کی ذیلی درجہ بندی کرنے اور ذیلی درجہ بندی ہٹانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ حکومت نے اہم اسٹیک ہولڈرز کی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی ایس ایس سی کی سفارش پر ریاستی حکومتوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو آخری بار 9 دسمبر 2019 کو یاد دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ اپنے تبصرے جلد بھیجیں ۔ مزید یہ کہ یہ معاملہ فی الحال سپریم کورٹ میں  زیر سماعت ہے۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نراین سوامی نے آج راجیہ سبھا میں میں تحریری جواب میں  دی۔

***

U. No. 7739

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1745131) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Punjabi , Telugu