وزارت خزانہ

171 آپریٹنگ سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے مالی سال 2019-20 میں خالص منافع کمایا

Posted On: 09 AUG 2021 6:15PM by PIB Delhi

منافع کمانے والے سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (CPSEs) کی تعداد کے بارے میں تازہ ترین دستیاب اطلاعات کے مطابق ، 171 آپریٹنگ CPSEs جن میں مہارتن ، نورتن اور منی رتن  سی پی ایس ایز شامل ہیں، نے مالی سال 2019-20 میں خالص منافع کمایا ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے  امورخزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

اس تعلق سے مزید تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ اس وقت 10 مہارتن ، 14 نوراتن اور 73 منی رتن سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز ہیں۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ بجٹ 2021-22 میں  دوسری چیزوں کے علاوہ ، ایک مہاراتن سی پی ایس ای ، یعنی بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ ، دو، نورتن سی پی ایس ای ، یعنی شپنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ اور کنٹینر کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ اور دو منی رتن سی پی ایس ای،بی ای ایم ایل لمیٹڈاور پون ہنس لمیٹڈکے کلیدی سرمایے کی نکاسی(سرمایہ کاری کی گئی رقومات کو واپس نکالنے) کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

******

 

 ( ش ح ۔س ک)

U. No.- 7774



(Release ID: 1745100) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Telugu