سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت ملک کے مستقبل کے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ہائیڈروجن ایندھن کے خلیوں کے امکان کی تلاش کر رہی ہے

Posted On: 10 AUG 2021 3:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10  اگست ،2021   /  سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت آزادانہ چارج ، زمینی علوم کے وزیر مملکت آزادانہ چارج ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے مستقبل کے ایندھن کے طور پر استعمال  کے لیے ہائیڈروجن ایندھن خلیوں کے امکانات تلاش کر رہی ہے۔ راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا  کہ حکومت ہند نے 2021 کے مرکزی بجٹ میں  ملک کے لیے ہائیڈروجن خاکہ تیار کرنے کے لیے ہائیڈروجن کے قومی مشن کا اعلان کیا تھا۔

کچھ محکموں / اداروں کی ایندھن سیل سے متعلق سرگرمیاں مندرجہ ذیل ہے ۔

سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے  نے  ہائیڈروجن اور ایندھن سیل سے متعلق تحقیق میں مدد دینے کے لیے  ہائیڈروجن اور ایندھن سیل پروگرام کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد ہائیڈروجن کی تیاری پر آنے والی لاگت کو کم کرنا ہے، اسے تقسیم اور ذخیرہ کرنا ہے، بجلی گرڈ کی لچکداری میں اضافہ کرنا اور کم ترین قیمت والے ہائیڈروجن کے نت نئے استعمال کے ذریعے مضر صحت گیسوں کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے نے  اس پروگرام کے تحت 29 پروجیکٹوں اور توانائی کو ذخیرہ کرنے کے دو پلیٹ فارموں کو  مدد دی ہے ۔

سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے نے نئے اور موجودہ میٹریل کو بڑی مقدار میں تیار کرنے کے لیے ہائیڈروجن اور ایندھن سیل میں تحقیق کو مدد دی ہے۔  محکمے کا منصوبہ یہ بھی ہے کہ ہائیڈروجن کی تیاری اور ایندھن سیل سے متعلق مہارت کا ایک مرکز بھی شروع کیا جائے۔

سائنسی و صنعت کی تحقیق کے کونسل سی ایس آئی آر نے 10 کلو واٹ کے ایندھن سیل پر جسے ملک ہی میں تیار کیا گیا ہےمشتمل پوری طرح دیسی ساخت کی ایندھن سیل کار تیار کی ہے اور اس کی نمائش کی ہے ۔ یہ کار ملک میں پہلی بار تیار کی گئی ہے۔ سی ایس آئی آر نے ایک زیادہ درجۂ حرارت والے پولیمر الیکٹرولائٹ ممبرین ایندھن سیل کی بھی نمائش کی جو پانچ کلو واٹ کے اسٹیشنری پاور بیک اپ نظام پر مبنی ہے ۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ہائیڈروجن اور ایندھن سیلز میں ایک وسیع بنیاد والے تحقیق و ترقی کے پروگرام میں بھی مدد دے رہی ہے۔  وزارت نے  جدید ترین تحقیق  کے بین الاقوامی مرکز  کے لیے ایک تحقیق و ترقی کے پروجیکٹ کو بھی مدد دی ہے۔  یہ پروجیکٹ حیدرآباد میں واقع ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7693


(Release ID: 1745020) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Punjabi , Tamil