سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے لئے مقررہ وقت پر ، شفاف اور تیزی سے فیصلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا

Posted On: 11 AUG 2021 3:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 11 اگست2021:

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے لئے مقررہ وقت پر ، شفاف طریقہ سے اور تیزی کے ساتھ فیصلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سی آئی آئی کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجتماعی ٹیم جذبہ اور سبھی فریقوں کے تعاون کی وجہ سے ، یہاں تک کہ کووڈ وبا میں بھی اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ہمارے پاس  یومیہ 38 کلومیٹر تعمیر کا عالمی ریکارڈ ہے ، لیکن ان کا ہدف یومیہ 100 کلومیٹر سے زیادہ کی دوری طے کرنا ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ پروجیکٹ کی تین گنا سے زیادہ کی ڈیٹیل پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GNEF.jpg

 

 

جی پی ایس پر مبنی  ٹریکنگ سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیوں سے پرجنٹیشن موصول ہوئے ہیں اور تین ماہ میں ایک ٹھوس پالیسی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک سال کے اندر دہلی سے دہرادون دو گھنٹے  میں ، دہلی سے ہری دوار دو گھنٹے میں ، دہلی سے چنڈی گڑھ دو گھنٹے میں اور چھ ماہ کے اندر دہلی سے جے پور ڈیڑھ گھنٹے میں جانا ممکن ہوگا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ نئی سڑکیں اور گرین کنکٹیوٹی کافی اہم ہیں۔

 

 

************

 

 

 

 

ش ح۔ ف ا ۔ م ص

 (U: 7731)



(Release ID: 1744942) Visitor Counter : 188