اسٹیل کی وزارت

اسٹیل پلانٹس کی جدید کاری

Posted On: 11 AUG 2021 3:30PM by PIB Delhi

اسٹیل ایک ڈی ریگولیٹیڈ سیکٹر ہے اور وزارت کر کردار سہولت کار  کا ہے۔اسٹیل پلانٹس کا جدید بنانے کے حوالے سے فیصلہ انفرادی  طورپر کمپنی ٹیکنو-کمرشیل خیالات کی بنیاد پر کرتی ہے۔

سرکاری شعبہ کی دو اسٹیل کمپنیاں،اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ایل) اور راشٹریہ اسپات نیگم لیمیٹیڈ (آر آئی این ایل) نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران اپنے اسٹیل پلانٹس کو بتدریج جدید بنایا ہے۔ ان میں بھیلائی (چھتیس گڑھ) ، بوکارو (جھارکھنڈ) ، راورکیلا (اوڈیشہ) ، درگا پور (مغربی بنگال) ، برن پور (مغربی بنگال) اور وشاکھاپٹنم (آندھرا پردیش) میں آر آئی این ایل کےا سٹیل پلانٹ شامل ہیں۔

حکومت ہند نے اسٹیل پلانٹس کو جدید بنانے کے لیے کوئی فنڈ مختص نہیں کیا ہے۔ا سٹیل پلانٹس کی جدید کاری اسٹیل سیکٹر کی متعلقہ کمپنی اپنے اندرونی وسائل / قرضوں سے کرتی ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے اسٹیل جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:7744

 



(Release ID: 1744909) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Tamil , Telugu