وزارت خزانہ

سرکاری تجارتی محکمے (ڈی پی ای) نے 60 واں سالانہ سرکاری تجارتی جائزہ برائے 2019-20 جاریکر دیا

Posted On: 11 AUG 2021 3:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11 اگست 2021: وزارت خزانہ کا سرکاری تجارتی محکمہ (ڈی پی ای) ہر سال سرکاری زمرے  کے تجارتی اداروں کی کارکردگی سے متعلق سرکاری تجارتی جائزہ پیش کرتا ہے۔ سرکاری تجارتی جائزہ برائے 20-2019 بالترتیب 6 اگست 2021 کو لوک سبھا اور 9 اگست 2021 کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا۔

سرکاری تجارتی اداروں (پی ای) کا یہ جائزہ برائے 2019-20 سیریز کا 60 واں جائزہ ہے۔ سرکاری تجارتی اداروں (پی ای) کا یہ جائزہ جو کہ سرکاری زمرے کے تجارتی اداروں کی دنیا  کا صد فیصد جائزہ ہے، تمام سرکاری زمرے کے تجارتی اداروں کے لئے مختلف مالی اور فیزیکل پیرامیٹر سے متعلق ضروری شماریاتی ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔

پی ای سروے سرکاری زمرے کے تجارتی اداروں کو پانچ شعبوں میںیعنی زراعت، کان کنی اور ایکسپلوریشن، مینوفیکچرنگ، پروسیسنگ اور جنریشن ، سروسیز اور زیر تعمیر انٹرپرائزز کے علاوہ مزید 21 متعلقہ گروپوں میں تقسیم کرتا ہے۔ سروے میں ان سرکاری زمرے کے تجارتی اداروں کا احاطہ کیا گیا ہے جہاں حکومت ہند 50 فیصد سے زیادہ ایکویٹی رکھتی ہے۔ ان کمپنیوں کے ذیلی اداروں کی بھی جو بھارت میں رجسٹرڈ ہیں  اور جن میں سرکاری زمرے کے تجارتی اداروں کی 50 فیصد سے زیادہ حصص ہیں، سرکاری زمرے کے تجارتی اداروں کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ 31 مارچ 2020 کو پی ای سروے 20-2019 کے مطابق سرکاری زمرے کے سرگرم تجارتی اداروں کی تعداد 256 ہے۔

اہم خصوصیات

سرکاری زمرے کے تجارتی اداروں  (سی پی ایس ای) کی 20-2019  کی کارکردگی کی جھلکیاں حسبِ ذیل ہیں:

مارچ 31، 2020 کو تمام سی پی ایس ای میں کل ادا شدہ سرمایہ 3,10,737 کروڑ روپے تھا۔

تمام سی پی ایس ای میں کل مالی سرمایہ کاری 21,58,877 کروڑ روپے کی تھی۔

تمام سی پی ایس ای میں 31,16,455 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

مالی سال 20-2019 کے دوران 256 سرگرم سی پی ایس ای  سے مجموعی طور پر 24,61,712 کروڑ روپےکی آمدنی ہوئی تھی۔

مالی سال 20-2019 میں 171 منافع بخش سی پی ایس ای کا منافع 1,38,112 کروڑ روپے رہا۔

مالی سال 20-2019 میں 84 نقصان اٹھانے والے سی پی ایس ای کا نقصان 44,817 کروڑ روپے تھا۔

31 مارچ 2020 تک تمام سی پی ایس ای کے پاس ریزرو اور اضافی رقم کے طور پر 9,57,579 کروڑ روپے تھے۔

8. تمام سی پی ایس ای کی مجموعی حیثیت 31 مارچ 2020 تک 12,35,706 کروڑ روپے تھی۔

مالی سال 20-2019 میں 105 سی پی ایس ای کی طرف سے منافع کی معلنہ/اداشدہ آمدنی 72,136 کروڑ روپے رہی۔

تمام سی پی ایس ای کا ایکسائز ڈیوٹی ، کسٹم ڈیوٹی، جی ایس ٹی، کارپوریٹ ٹیکس، مرکزی حکومت کے قرضوں پر سود، ڈیویڈنڈ اور دیگر محصولات اور ٹیکسوں کے ذریعے مرکزی خزانہ میں مالی سال 20-2019 میں حصہ 3,76,425 کروڑ روپے تھا۔

۔ مال کی بر آمدات اور خدمات  کے ذریعے سی پی ایس ای کی غیر ملکی ایکسچینج والی آمدنی مالی سال 20-2019 میں 1,21,756 کروڑ روپے رہی۔

مکمل پی ای سروے رپورٹ 20-2019https://dpe.gov.in/.پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

****

U.No.7747

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1744895) Visitor Counter : 199