وزارت آیوش

ہیومیوپیتھی اور روایتی طریقہ علاج میں عالمی تعاون

Posted On: 10 AUG 2021 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی10؍اگست-2021 : وزارت آیوش، حکومت ہند نے ہومیوپیتھی پر تحقیقات کی، مرکزی کونسل ( سی سی آر ایچ ) کے ساتھ درج  ذیل غیرملکی شراکت دار اداروں کے ساتھ 11 مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کے سلسلے میں معاونت کی ہے۔شارے زیڈک میڈیکل سینٹر(اسرائیل)،یونیورسی ڈاڈ میمونائڈس(ارجنٹائنا)،  کالج آف ہومیوپیتھس  آف آنٹیریو( کناڈا)،  وس ہوم سائٹفکٹ سوسائٹی فار ہومیوپیتھی(جرمنی)، فیڈرل یونیورسٹی آف ریو ڈی جینیرو( برازیل)،  قدرتی مصنوعات کی تحقیقات کا قومی مرکز(امریکہ)، ہومیو پیتھک فارما کوپیا کنونشن آف ڈی یونائیٹڈ اسٹیٹس(امریکہ)، نیشنل  انسٹی ٹیوٹ آف انٹگریٹیو میڈی سائن ( آسٹریلیا)،  انسٹی ٹیوٹ فار دی ہسٹری آف میڈی سائن- روبٹ بوش فاؤنڈیشن( جرمنی)،  روئل لندن ہاسپیٹل آف انٹگریٹیڈ میڈی سائن( برطانیہ)،  نیشنل اسکول آف میڈی سائن اینڈ ہومیوپتھی( میکسیکو) فار انٹر نیشنل پروموشن اینڈ پروپکیشن آف ہومیوپتھی۔

 آیوش کی وزارت روایتی علاج معالجہ کے نظام اور ہیومیوپیتھی کے میدان میں تعاون کے لئے یاداشتی مفاہمتوں (ایم او یو ایس ) پر دستخط کرتی ہے۔ بھارتی حکومت نے 25 ممالک کے ساتھ روایتی طریقہ علاج کے شعبے میں الگ الگ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔ ان میں نیپال، بنگلہ دیش، ہنگری، ٹرینی ڈاڈ اور ٹوبیگو، ملیشیا، ماریشش، منگولیا، ترکمانستان، میانمار، عالمی ادارے صحت، جرمنی، ایران، ساؤٹام اینڈ پرنسائپ،ایکوئٹوریل گنی، کیوبا، کولمبیا، جاپان، بولیویا، گامبیا، جمہوریہ گنی، چین، سینٹ وینسنٹ اینڈ دی گرینڈائنس، سرینام برازیل اور زمبابوے کے نام شامل ہیں۔

امریکہ، جرمنی، برطانیہ، کناڈا، ارجنٹینا، اسرائیل، ملیشیا، برازیل، آسٹریلیا، آسٹریا، تاجکستان، سعودی عربیہ،ایکو ڈور، جاپان، انڈونیشیا اور ری یونین جزیرہ، میکسیکو ہنگری وغیرہ  غیرممالک کے اداروں/  یونیورسٹیوں اور تنظیموں کے ساتھ روایتی طریقے علاج کے سلسلے میں مشترکہ تحقیق اور ترقی کے سلسلے میں 31 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ غیرممالک کے اداروں/ یونیورسٹیوں میں آیوش اکیڈیمک چیئرس کے قیام کے لئے 13 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ان ممالک میں ہنگری، لاتویا، ماریشش، بنگلہ دیش، روس، ویسٹ انڈیز، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، سلوانیا، آرمینیا، ارجنٹائنا، ملیشیا اور جنوبی  افریقہ شامل ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں آیوش کے وزیر جناب  سربا نندا سونوال نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****************

 

(ش ح۔س ب ۔ رض)

U NO. 7715


(Release ID: 1744743) Visitor Counter : 212


Read this release in: English , Punjabi , Telugu