شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کے شعبے میں ہنرمندی کے فروغ کے لیے اقدامات


ملٹی اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر (ایم ایس ڈی سی)اور ایوی ایشن اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام

3589 امیدواروں/ ملازمین کی مختلف اے اے ایس ایس سی کے تقرری ضابطوں کے لیےجانچ پڑتال اور تصدیق کی گئی

84 تربیتی مراکز کواب تک تسلیم کیا جا چکا ہے



Posted On: 11 AUG 2021 11:38AM by PIB Delhi

ایئرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن سیکٹراسکل کونسل (اے اے ایس ایس سی) کی جانب سے کیے گئے اہم اقدامات مندرجہ ذیل ہیں۔

  1. ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کی مالی معاونت سے کارپوریٹ سوشل ریسپونسیبلٹی (سی ایس آر) اسکیم کے تحت چنڈی گڑھ میں ملٹی اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر (ایم ایس ڈی سی) چنڈی گڑھ میں قائم کیا گیا ہے۔
  2. ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)کے کارپوریٹ سوشل ریسپونسیبلٹی (سی ایس آر)پروجیکٹ کے تربیتی عمل کے معاون ( پارٹنر )کے طور پر لرن نیٹ اسکلز نے ممبئی میں ایوی ایشن اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کیا ہے۔
  • iii. ایئرو انڈیا شوز کے تمام ایڈیشنز میں جو کہ 2017 سے اب تک منعقد ہوئے اور ایرو اسپیس اور ایوی ایشن سکلنگ کے فروغ کے لیے لکھنؤ میں منعقدہ ڈیفیکسپو 2019 میں حصہ لیا۔
  • iv. جون 2019 میں سی ایس آئی آر- این اے ایل احاطے ، بنگلورو میں ایئرو اسپیس مینوفیکچرنگ ، اسمبلی اور ڈیزائن کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس کا آغاز کیا۔
  1. نیشنل اسکل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (بی آئی اے ایل) کے اشتراک سے اپرینٹس شپ پر دو طرفہ تبادلہ خیال کیا گیا۔
  • vi. اےآئی-ایس اے ٹی ایس ، ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ ، (ایچ اے ایل)اور بھارتی بحریہ کے مختلف اے اے ایس ایس سی کے تقرری ضابطوں کے لیے 3589 امیدواروں/ ملازمین کی جانچ پڑتال اور تصدیق کی گئی۔

ابھی تک 84 تربیتی مراکز کو اے اے ایس ایس سی نے تسلیم کیا ہے۔ این ایس ڈی سی اور اے اے ایس ایس سی کی طرف سے مقرر کردہ تربیتی مراکز کی منظوری کے لیے ہدایات https://smart.nsdcindia.org/user_manuals.aspx پر دستیاب ہیں۔

اے اے ایس ایس سی،شہری ہوابازی کے شعبے کے لیے ہنر مند افرادی قوت کو دستیاب کرانا چاہتی ہے۔ نوکریاں انڈسٹری کے ذریعہ  ہی پیدا ہوتی ہیں۔اے اے ایس ایس سی کے ذریعہ مختلف اہلیت کی حامل قومی پیشہ ورانہ معیارات (قیو پی –این او ایس) تیار کی گئی  ہیں جس کے لیے  ایئرو اسپیس اور شہری ہوابازی کے شعبے کے پانچ ذیلی شعبوں جس میں سے خاص طور پر ایئر لائنز ، ہوائی اڈوں ، ایم آر او، ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ اورمینوفیکچرنگ اوراسمبلی شامل ہیں ،میں 72 طرح کی تقرریاں  کی جائیں گی اور اس  مقصد کے لیے ہنرمندی کو فروغ دینے کے لیے قلیل مدتی سرٹیفیکیشن بھی تیار کیے ہیں۔

مذکورہ بالا جانکاری وزیرمملکت برائے شہری ہوابازی جنرل (ریٹائرڈ)جناب ڈاکٹر وی کے سنگھ،کے ذریعہ آج راجیہ  سبھا میں  جناب ڈاکٹر پی سہستربدھے کوتحریری جواب میں دی گئی۔

*********

ش ح  - س ک  

U. NO. 7721



(Release ID: 1744741) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Bengali , Punjabi , Telugu