شہری ہوابازی کی وزارت

ہوائی اڈوں میں توسیع  کے لیے اقدامات

Posted On: 11 AUG 2021 11:55AM by PIB Delhi

میٹرو شہروں میں ہوائی اڈوں سمیت  دیگر مقاما ت کے ہوائی اڈوں کی توسیع اور ترقی ایک مسلسل اور جاری رہنے والا عمل ہے اور  اس مقصد کے حصول کے لیے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) یا متعلقہ ہوائی اڈے کے  آپریٹرز وقتاً فوقتاً تجارتی عمل درآمد ، ٹریفک کی مانگ کے مطابق کارگزاری اور  زمین کی دستیابی وغیرہ پر کام جاری رکھتے ہیں۔ ہوائی اڈوں کی توسیع اور ترقی کے لیے زمین کی دستیابی کے مسائل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بشمول ریاستی حکومتوں کے ساتھ باقاعدگی سے اٹھائے جاتے ہیں۔ مانگ کی بنیاد پر ، دہلی ، چنئی ، کولکاتہ ، بنگلور اور حیدرآباد ہوائی اڈوں کے متعلقہ ہوائی اڈوں کے آپریٹرز نے مندرجہ ذیل توسیع کے کام شروع کیے ہیں۔

ایئر پورٹ

جاری کام سے متعلق معلومات

دہلی

ٹرمینل 1 اور 3 کی توسیع، چوتھے رن وے کی تعمیر

چنئی

مربوط ٹرمینل بلڈنگ اور اس سے وابستہ کاموں کی تعمیر نو

کولکاتہ

ٹیکنیکل بلاک/اے ٹی سی ٹاور کی تعمیر ، ہینگرز کی تعمیر اور ایئر سائیڈ کی صلاحیت میں اضافہ

بنگلورو

ٹرمینل 2 کی تعمیر

حیدرآباد

مسافر ٹرمینل بلڈنگ اور ایئر سائیڈ انفراسٹرکچر کی توسیع

 

 

مذکورہ بالا جانکاری وزیرمملکت برائے شہری ہوابازی جنرل (ریٹائرڈ)جناب ڈاکٹر وی کے سنگھ،کے ذریعہ راجیہ  سبھا میں آج  جناب کے جے الفانسن کوتحریری جواب میں دی گئی۔

*********

 

ش ح  - س ک  

U. NO. 7722



(Release ID: 1744724) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Bengali , Telugu