ریلوے کی وزارت

’’دودھ دورونتو‘‘ رینی گنٹا سے 10 کروڑ لیٹر دودھ، قومی دارالحکومت پہنچاتا ہے


آج کی تاریخ تک 443 ٹرپس کے ذریعے مجموعی طو رپر 2502 دودھ کے ٹینکر پہنچائے گئے ہیں

ابھی تک ان خصوصی ٹرینوں کی 443 ٹرپس میں 2502 دودھ کے ٹینکروں نے آپریٹ کرتے ہوئے 10 کروڑ لیٹر سے زیادہ دودھ ٹرانسپورٹ کیا ہے

Posted On: 10 AUG 2021 5:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 اگست 2021: آندھراپردیش کے رینی گنٹا سے خصوصی ٹرینوں ’’دودھ دورونتو‘‘ کے ذریعے قومی راجدھانی کو پہنچائے جانے والے دودھ کی مقدار دس کروڑ لیٹر کے نشان کو پار کر گئی ہے۔ 26 مارچ 2020 کو متعارف کئے جانے کی تاریخ سے ہی یہ خصوصی ٹرینیں بلا کسی رکاوٹ کی بنیاد پر جنوب وسطی ریلوے کے ذدریعے آپریٹ کی جارہی ہیں  اور آج کی تاریخ تک انھوں نے 443 ٹرپس کے ذریعے 2502 دودھ کے ٹینکر پہنچائے ہیں۔

رینی گنٹا سے نئی دلّی تک ریل کے ذریعے دودھ کی نقل وحمل قوم کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بہت زیادہ حساس اور اہم رہی ہے۔ کووڈ-19 سے پہلے نئی دلّی اور آس پاس کے علاقوں میں لوگوں کی دودھ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے، دودھ کے ٹینکر ہفتہ وار سپرفاسٹ ٹرینوں سے منسلک تھے۔ جب ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تو اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے جنوب  وسطی ریلوے نے دودھ کے ٹینکروں کو جوڑ کر ’’دودھ دورونتو‘‘ یعنی خصوصی ٹرینیں چلانے کا منفرد تصور وضع کیا۔ ریلوے زون اِن ٹرینوں کو میل ایکسپریس ٹرینوں کے ہمراہ چلاتا رہا ہے تاکہ رینی گنٹا سے حضرت نظام الدین اسٹیشن تک کا 2300 کلو میٹرکا فاصلہ 30 گھنٹے کے معقول وقت میں طے کیا جاسکے۔

دودھ دورونتو  اسپیشل عام طو رپر 06 دودھ کے ٹینکروں کے ساتھ چلائے جاتے ہیں،جن میں سے ہر ایک دودھ کے ٹینکر کی گنجائش 40000 لیٹر کی ہوتی ہے یعنی مجموعی طو رپر ایک ٹرین میں کل 2.40 لاکھ لیٹر دودھ آتا ہے۔اب تک ان خصوصی ٹرینوں کے 443 ٹرپس میں 2502 دودھ کے ٹینکر  آپریٹ کئے جاچکے ہیں جن میں 10 کروڑ لیٹر سے زیادہ دودھ کی نقل وحمل ہوئی ہے۔ گنٹاکل ڈویژن کے عہدیداران مال بردار صارفین سے  مسلسل رابطے میں رہتے ہیں جو دودھ کی لوڈنگ کی پیش کش کرتے ہیں اور ان کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں تاکہ ان ٹرینوں کو چلانے میں کوئی خلل نہ ہو۔ اس نئے اقدام کے متعارف ہونے کے بعد سے ان ٹرینوں کو کووڈ کے عروج کے دوران بھی مسلسل چلایا جارہا ہے اور ضروری اشیاء کی سپلائی چین کو متوازن کرنے کے لیے اسے مزید جاری بھی رکھا جارہا ہے۔

*****

U.No.7703

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1744651) Visitor Counter : 119


Read this release in: Hindi , English , Bengali , Punjabi