امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

لیگل میٹرولوجی کے دفتر نے بنیادی ملک سے متعلق لازمی اعلان کی خلاف ورزی کے لئے ای-کامرس اداروں کو 183 نوٹس جاری کئے


پچھلے 12 مہینوں میں 183 نوٹس جاری کی گئیں

Posted On: 10 AUG 2021 2:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی:10؍اگست2021:

صارفین امور، غذا اور عوامی نظام تقسیم  کی وزارت میں وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ لیگل میٹرولوجی (پیک شدہ مصنوعات)ایکٹ 2011 لیگل میٹرولوجی ایکٹ 2009کے تحت ای-کامرس لین دین کے لئے استعمال کئے جانے والے ڈیجیٹل اور الیکٹرونک نیٹ ورک پر بنیادی ملک کے لازمی اعلان کا التزام مہیا کرتا ہے، خاص طورپر درآمد شدہ مصنوعات کے معاملوں میں۔ اس کے علاوہ لیگل میٹرولوجی ایکٹ 2009کی خلاف ورزی کے معاملے میں سزا کا التزام فراہم کرتاہے اور ریاستی سرکاروں کو اُن پر کارروائی کرنے کےلئے اختیار فراہم کرتاہے۔صارفین امور کے محکمے کے لیگل میٹرولوجی دفتر نے بنیادی ممالک سے متعلق التزامات کی خلاف ورزی کے تعلق سے پچھلے 12مہینوں میں ای-کامرس اداروں کو 183نوٹس جاری کی ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7691)



(Release ID: 1744591) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Punjabi , Gujarati , Tamil