صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

غیر معمولی امراض سے متاثر افراد کے لئے قومی پورٹل

Posted On: 10 AUG 2021 1:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10  اگست 2021، وزیر مملکت (صحت اور خاندانی بہبود ) ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے  آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے نے  غیر امراض سے متعلق قومی پالیسی 2021 کے مطابق  غیر معمولی امراض کے  مریضوں  کے علاج کے واسطے  کراؤڈ فنڈنگ  اور رضا کارانہ عطیات کے لئے  ایک ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا ہے۔  ڈیجیٹل تک  https://rarediseases.nhp.gov.in/ کے ذریعہ رسائی کی جاسکتی ہے۔

فارما سیوٹیکلز کے محکمے نے  فارما سیوٹیکلز کے لئے  پروڈکشن  سے ترغیب کی اسکیم   کانفاذ  شروع کردیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت  مختلف پروڈکٹ زمروں ، جن میں  اورفن   ڈرگز شامل ہیں، کی ملک میں تیار کرنے کے لئے اسکیم  کے تحت  منتخب کئے جانے والے مینوفیکچررز کو مالی ترغیب فراہم کرائی جاتی ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط  فارما سیوٹیکلز محکمے کی ویب سائٹ پر  ٹیب ’اسکیمز‘ کے تحت دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-7687                         



(Release ID: 1744573) Visitor Counter : 164