کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے تاجروں کے قومی دن پر تاجر برادری سے خطاب کیا


ہر تاجر کا ملک کی ترقی میں  اہم تعاون ہے:پیوش گوئل

Posted On: 09 AUG 2021 7:12PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے علاوہ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بھارتی معیشت میں تاجروں کے تعاون کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ملک کی معیشت اور مالی قوت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ آج تاجروں کے قومی دن کے موقع پر تاجروں کی برادری سے ورچوئلی طور پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برانڈ انڈیا کے سچے امبیسڈرس ہیں۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ ووکل فار لوکل کے لئے وزیراعظم کی واضح اپیل کو آگے بڑھائیں اور برانڈ انڈیا کے  امبیسڈرس بنیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AKWX.jpg

 

جناب گوئل نے کہاکہ ہندوستان سامان اور خدمات کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم بن رہا ہے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ کامرس اور تجارت  کے تمام محاذوں پر آتم نربھر بنیں ، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ تجارت ، سامان کا تبادلہ نہیں ہے بلکہ ثقافت کاایک تبادلہ ہے، ثقافت ، خیرسگالی اور  اعتماد کابھی ایک تبادلہ ہے۔  تجارت کے لئے  اہم کوالٹی اور پیداواریت ہے۔ وزیرموصوف نے  کوالٹی، مصنوعات کی فروخت کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ مذکورہ اہداف حاصل کئے جاسکیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026QCT.jpg

 

وزیر موصوف نے تاجروں کو یقین دلایا کہ حکومت  ان کے ساتھ مکمل تعاون  کرے گی۔ انہوں نے تاجروں سے کہاکہ وہ قانون میں خلاف ورزیوں کو حکومت کے نوٹس میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں اور چھوٹے صنعت کاروں کا تحفظ کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ جناب گویل نے یہ بھی کہاکہ حکومت قانونی باریکیوں کو آسان بنانے کےلئے کام کررہی ہے اور ایک سنگل ونڈو آن لائن سسٹم تشکیل دے رہی ہے تاکہ تاجروں کو  پریشانی نہ ہو۔ جناب گویل نے کہا کہ تاجروں سے اپیل کی کہ وہ سوروزگار، سودیشی اور سگم ویاپار کو فروغ دیں۔

جناب گویل نے کووڈ عالمی وبا کے دوران تاجروں کے رول کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ کووڈ عالمی وبا کے گزشتہ 15-16 مہینوں کے دوران  تاجروں نے خصوصا دور دراز کے علاقوں میں  ملک کے کونے کونے میں لازمی سامان کی بلارکاوٹ سپلائی کو یقینی بناکر عوام کی ضرورت کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ  اپنی روز مرہ کی زندگی میں کووڈ-19 کے تمام ضابطوں پر سختی سےکاربند رہیں اور ان سے کہا کہ وہ کووڈ کے  دونوں ٹیکے ضرور لگوائیں۔

 

 

******

 

( ش ح ۔ح ا۔ف ر)

U- 7668


(Release ID: 1744343) Visitor Counter : 209


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu