وزارتِ تعلیم

اسکولی تعلیم میں ہندوستانی اقدار کو متعارف کرانا

Posted On: 09 AUG 2021 3:30PM by PIB Delhi

 

قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت (این سی ای آر ٹی)نے قومی نصاب کا خاکہ (این سی ایف)2005ء تیار کیا ہے، جو اخلاقی ترقی پر زور دیتاہے۔ اپنے اور دوسروں کے ساتھ خیر سگالی کے ساتھ رہنے کےلئے ضروری قدروں، نظریے  اور اہلیت کو فروغ دیتا ہے۔این سی ای آر ٹی نے پرائمری اور سیکنڈری مرحلوں کے لئے نصاب، نصابی کتابیں اور دوسری نصابی سازو سامان تیار کئے ہیں، جن میں قدروں پر مبنی تعلیم کے مختلف پہلوؤں کو جمع کیا گیا ہے، ساتھ ہی مختلف موضوعات پر مواد کا مطالعہ کرنے کےلئے مناسب جگہ مہیا کی گئی۔این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں میں ماحولیات، اَمن سے مزین قدروں ، صنف ، درج فہرست ذات ؍  درج فہرست قبائل ، اقلیتوں سے متعلق تمام نصابی مواد اور اس کی تکمیل کرنے والے دوسرے مواد سے متعلق تشویشات کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پرائمری اور سیکنڈر سطح پر سوشل سائنس پر تیار شدہ نصاب ماڈیول بھی  سوشل سائنس کی تعلیم اور سیکھنے میں شراکت داری کے نظریے کے توسط سے ہندوستانی اقدار کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)، 2020ء نصاب میں اخلاقی فلسفہ ، روایتی ہندوستانی اقدار اور تمام بنیادی انسانی اور آئینی قدروں (جیسے خدمت، عدم تشدد، صاف صفائی، سچ، کسی مفاد کے بغیر کام، اَمن، قربانی، خیر سگالی، تکسیریت)کو شامل کیا گیا ہے۔تکسیریت ، مذہبی رویہ، صنف، حساسیت، بڑوں کے لئے احترام، سب کے لئے احترام اور پس منظر کی پروا کئے گئے بغیر اُن کے اندر موجود صلاحیتوں کو بڑھاوا دینے کےلئے اس نصاب میں تمام چیزیں شامل کی گئی ہیں۔ این ای پی 2020ء میں یہ بھی التزام ہے کہ تمام نصاب اور تعلیم سے جڑی چیزوں کو از سر نو ڈیزائن کیا جاسکتا ہے۔ثقافت، روایت ، وراثت ، رسم و رواج، زبان، فلسفہ، جغرافیہ، قدیم اور موجودہ دور کا علم، سماجی اور سائنسی ضروریات، سیکھنے کے سودیشی اور روایتی طریقوں کے ضمن میں ہندوستانیت اور مقامی رویوں کو شامل کیا گیا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تعلیم ہمارے طلباء کے لئے سب سے زیادہ بھروسے مند ضروری ، دلچسپ اور مؤثر ہے۔

این سی ای آر ٹی کی توسط سے وزارت تعلیم ملک میں اسکولی طلباء کی تخلیقی صلاحیت کو تحفظ فراہم کرکے اور اس کااظہار کرکے تعلیم میں سودیشی فن اور ثقافت کو بڑھا وا دینے کےلئے ہر سال آرٹ میلے کا انعقاد کرتی ہے۔آرٹ میلہ اپنی طرح ایک انوکھا میلہ ہے، جہاں طلباء کو اسکول، ضلع ، ریاست اور قومی سطح پر ثقافتی تکسیریت کو سمجھنے اور جاننے کا موقع ملتا ہے اور تعلیم کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہماری علاقائی ثقافتی وراثت اور اس کی زندہ تکسیریت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرتاہے۔ چونکہ آر ٹ میلے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں (یو ٹی)کے تمام اسکول شامل ہیں۔اس لئے اس میں مدھیہ پردیش بھی شامل ہے۔

سردار بلبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش منانے کےلئے 31اکتو بر 2015ء کو قومی ایکتا دِوس پر عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعے شروع کئے گئے ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘پروگرام کا مقصد ہمارے ملک کی تکسیریت میں اتحاد کا جشن منانے کےجذبے کو بڑھاوا دینا ہے۔ تمام ہندوستانی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے درمیان ایک گہرے ربط کے توسط سے قومی اتحاد اور لوگوں کو ہندوستان کی نیرنگی کو سمجھنے اور اس کی ستائش کرنے کے قابل بنانے کےلئے کسی بھی ریاست کی مالا مال وراثت اور ثقافت ، ریت رواج اور روایتوں کی نمائش کرتا ہے۔ اس طرح عام شناخت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ ریاستی زبان سیکھنے ، ثقافت ، روایت اور موسیقی ، سیاحت اورکھان پان، کھیل اور اعلیٰ ترین روایتوں کو ساجھا کرنے وغیرہ کے شعبوں میں ایک مسلسل اور منظم ثقافتی ربط کو بڑھاوا دینے کےلئے سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔مدھیہ پرریاست کو ریاستوں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔  منی پور، ناگا لینڈ اور اِن ریاستوں کے طلباء کو پروگرام کے اُصول و ضوابط کے مطابق اسکولوں میں سرگرمیوں کے ذریعے ایک دوسرے کی ثقافت ، آرٹ وغیرہ کے بارے میں جانے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7650)


(Release ID: 1744227) Visitor Counter : 440


Read this release in: English , Punjabi , Telugu