بھاری صنعتوں کی وزارت

ای ای ایس ایل/سی ای ایس ایل کے ذریعہ49 شہروں میں 160 سے زیادہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سرکاری محکموں میں 1,590 الیکٹرک گاڑیاں متعین/ زیر تعیناتی

Posted On: 09 AUG 2021 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی 09 اگست 2021: انرجی ایفیشی اینسی سروسیز لمیٹڈ (ای ایس ایل) سے موصولہ معلومات کے مطابق ، حکومت ہند کی وزارت توانائی کے تحت کنورجنس انرجی سروسیز لمیٹڈ (سی ای ایس ایل ۔ صد فیصد ای ای ایس ایل کے ذیلی ادارے) کے ذریعے تیل کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے ی نیت سے ای موبلٹی پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد تیل کی در آمدات پر انحصار کم کرنا، اور گھریلو الیکٹرک وہیکل بنانے والوں، چارجنگ انفراسٹرکچر کمپنیوں، گاڑیوں کا بیڑہ چلانے والوں، سروس پرووائڈروں وغیرہ کو محرک کرنا، افادیت بڑھانا اور اخراجات کو کم کرنا، مقامی پیداوار کی سہولیات پیدا کرنا، ہندستان میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) انڈسٹری کی طویل مدتی ترقی کے لئے تکنیکی قابلیت میں اضافہ کرنا اور ہندستانی الیکٹرک وہیکل بنانے والوں کو بڑے عالمی کھلاڑیوں کے طور پر ابھرنے کے قابل بنانا ہے۔

اس پروگرام کے تحت ، ای ای ایس ایل/سی ای ایس ایل نے بین اقوامی ٹنڈر کے عمل کے ذریعے الیکٹرک کاروں کی مختلف اقسام کی خریداری کی۔ اب تک ، ای ای ایس ایل/سی ای ایس ایل نے 49 شہروں میں 160 سے زائد مرکزی اور ریاستی سرکاری محکموں میں 1,590 ای وی کی تعیناتی کی ہے۔ یہ ای کاریں لیز پر اور دوٹوک خریداری کے ذریعہ دی جا رہی ہیں۔ مقصد موجودہ پٹرول اور ڈیزل والی ان گاڑیوں کو ہٹانا ہے جو لیز پر حاصل کی گئی تھیں۔

ای ای ایس ایل/سی ای ایس ایل الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر بھی تیار کر رہا ہے۔ اور میونسپلٹیوں، ڈی آئی ایس سی او ایم کے متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط بھی کئے ہیں جس کا مقصد مقامی تجزیہ کرنا اور ان کے دائرہ اختیار کے مقام پر چارجنگ کی بنیادی ساختیاتی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اب تک ای ای ایس ایل/سی ای ایس ایل نے پورے ہندستان میں 301 ای وی چارجرز نصب کئے ہیں۔

تیرہ ریاستوں آندھرا پردیش ، دہلی ، کرناٹک ، کیرالہ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، تلنگانہ ، اتر پردیش ، اتراکھنڈ ، میگھالیہ ، گجرات اور مغربی بنگال نے الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے الیکٹرک وہیکلز (ای وی) رُخی پالیسیوں کو منظوری دیدی ہے/ منظوری کا اعلان کر دیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک موبلٹی مشن پلان (این ای ایم ایم پی) 2020 ایک قومی مشن دستاویز ہے جو ملک میں برقی گاڑیوں اور ان کی مینوفیکچرنگ کو تیزی سے اپنانے کا تصور اور روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔ یہ منصوبہ قومی ایندھن کی حفاظت کو بڑھانے ، ارزاں اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا تاکہ ہندستانی آٹوموٹیو انڈسٹری عالمی مینوفیکچرنگ لیڈر شپ حاصل کرنے کے قابل بن سکے۔

فیم انڈیا اسکیم کے پہلے مرحلے کے دوران حاصل کردہ نتائج اور تجربے کی بنیاد پراور تمام سٹیک ہولڈروں بشمول صنعت اور صنعتی انجمنوں سے مشاورت کے بعد،حکومت نے یکم اپریل 2019 سے تین سال کی مدت کے لئے فیم انڈیا اسکیم کے فیز II کا اعلان کیا۔ اس کیلئے کل بجٹ دس ہزار کروڑ روپے کا رکھا گیا۔

فیم انڈیا اسکیم کے فیز II کے تحت 1000 کروڑ روپے چارجنگ سٹیشنوں کی ترقی کے لیے مختص کئے گئے۔ مزید یہ کہ وزارت نے فیم انڈیا کے تحت 25 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 68 شہروں میں تقریباً 500 کروڑ روپے کی لاگت سے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی چارجنگ کیلئے 2877 اسٹیشنوں کی منظوری دی ہے۔ فیم انڈیا سکیم کے تحت برقی گاڑیوں کے لئے ملک میں کام کرنے والے چارجنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات ضمیمہ اول میں ہیں۔

انرجی ایفیشی اینسی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل)، پاور گرڈ کارپوریشن لمیٹڈ (پی جی سی آئی ایل) اور این ٹی پی سی لمیٹڈ کی طرف سے نصب پبلک چارجنگ سٹیشنوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ دوئم میں منسلک ہیں۔

ضمیمہ اول:

نصب چارجنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات (2021-07-06 تک)

شہر

چارجنگ

ہائی وے

چارجنگ اسٹیشن

چنڈی گڑھ

48

دہلی –چنڈی گڑھ

24

دہلی

94

مم-پونے

15

راجستھان

49

دہلی-جے پور-آگرہ

29

کرناٹک

45

جے پور –دہلی ہائی وے

9

جھارکھنڈ

29

 

 

گوا

19

 

 

تلنگانہ

20

 

 

اترپردیش

11

 

 

ہماچل پردیش

7

 

 

کل

352

 

77

ضمیمہ دوئم:

بجلی کی وزارت کے تحت سی پی ایس یو کی طرف سے نصب پبلک چارجنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات

ای ای ایس ایل

این ٹی پی سی

پی جی سی آئی ایل

ریاست

پی سی ایس انسٹال ہونے کی تعداد

ریاست

پی سی ایس انسٹال ہونے کی تعداد

ریاست

پی سی ایس انسٹال ہونے کی تعداد

چھتیس گڑھ

2

ہریانہ

4

گجرات

2

دہلی

73

اترپردیش

16

کرناٹک

2

گوا

1

دہلی

42

دہلی

4

گجرات

0

مدھیہ پردیش

12

ہریانہ

1

ہریانہ

2

آندھرا پردیش

2

تلنگانہ

6

کرناٹک

1

تلنگانہ

2

کیرالہ

2

کیرالہ

7

تمل ناڈو

8

-

-

مہاراشٹر

2

کیرالہ

2

-

-

تمل ناڈو

20

گجرات

4

-

-

اترپردیش

21

کرناٹک

8

-

-

مغربی بنگال

18

-

-

-

-

کل

147

 

100

 

17

یہ اطلاع بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7652


(Release ID: 1744155) Visitor Counter : 283