پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب رامیشور تیلی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تیسرے او این جی سی دستکاری پروجیکٹ کا آغاز کیا


آسام ہینڈلوم پروجیکٹ کے تحت 100کاریگروں کو تربیت اور مدد فراہم کی جائے گی

مقامی بُنکروں کو فائدہ اور دیہی معیشت کو بڑھاوا ملے گا



Posted On: 08 AUG 2021 3:36PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس و محنت اور روزگار کے وزیر مملکت(ایم او ایس)جناب رامیشور تیلی نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے 6؍اگست 2021ء کو او این جی سی سے امداد یافتہ دستکاری پروجیکٹ ’اُجول آباہن‘کا مبارک آغاز کیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت ہینڈلوم دستکاری میں آسام کے شیو ساگر ضلع کے بھٹیا پار  کے 100 سے زیادہ کاریگروں کو مدد اور تربیت فراہم کی جائے گی۔

یہ پروجیکٹ سرکار کے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘تقریب کے تحت چلایا جارہا ہے، جس کے تحت او ین جی سی نے اس سےپہلے ملک کی سودیشی دستکاری کی حمایت کرنے والے دو پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کو دیکھتے ہوئے پیٹرولیم اور قدرتی گیس وزارت کے تحت عوامی اداروں نے آزادی کے ہر سال کو منانے کےلئے 75پروجیکٹوں میں مدد کا ذمہ لیا ہے۔ان 75پروجیکٹوں میں سے او این جی سی 15پروجیکٹوں میں مدد فراہم کررہی ہے، جنہیں 15اگست 2022ء تک جاری رکھا جائے گا۔او این جی سی کی تیسری پہل پہلے مرحلے کا حصہ ہے، جس کے تحت توانائی شعبے کی یہ اہم کمپنی 5پروجیکٹوں کا آغار کرے گی۔

وزیر مملکت جناب تیلی نے کہا کہ آسام ہینڈلوم پروجیکٹ کی لاگت 26لاکھ روپے سے زیادہ ہے اور یقین ظاہر کیا کہ اس سے مقامی بُنکروں کو کافی فائدہ ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ دیہی معیشت کو بڑھاوا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کے توسط سے  مصنوعات کی پیداوارمیں اضافہ کرنے کےلئے تکنیکی ترقی اہم ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اواین جی سی کے ذریعے قائم کی جانےو الی مثال سے دوسرے عوامی اداروں کو آگے آنے اور ملک میں ایسے فائدہ مند پروجیکٹوں کو مدد کرنے کی تحریک ملے گی۔

اس موقع پر پیٹرولیم کے سیکریٹری جناب ترون کپور نے کہا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ او این جی سی اس انوکھی سی ایس آر (کاروپوریٹ سماجی ذمے داری)پروجیکٹ کے توسط سے دیہی علاقوں میں دستکاری کو فروغ دینے کے کام کے ساتھ روزگار پیدا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹوں میں شامل صلاحیت پر مبنی تربیت ملک کے محروم طبقات کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک بڑی چھلانگ ہے۔

وہیں او این جی سی کے سی ایم ڈی (چیف منیجنگ ڈائریکٹر)جناب سبھاش کمار نے کہا کہ سرکار کے آزادی کے 75ویں سال کی تقریب کے ایک حصے کی شکل میں اس طرح کا سی ایس آر پروجیکٹ کی میزبانی کرنا کمپنی کے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ او این جی سی ہمیشہ اپنے کام کے علاقوں میں اور اس کے آس پاس کی مقامی برادریوں کی حمایت کرتی رہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 7602)



(Release ID: 1743877) Visitor Counter : 215