سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ڈاکٹر وریندر کمار ’پی ایم۔ دکش‘ پورٹل اور ’پی ایم ۔ دکش‘ موبائل ایپ لانچ کئے


’پی ایم۔ دکش‘ پورٹل کے ذریعہ درج فہرست ذاتوں، پسماندہ طبقات اور صفائی کرمچاریوں کے لئے ایک مقام پر ہنر مندی کے فروغ سے متعلق تمام معلومات کی جاسکتی ہیں

گزشتہ پانچ برسوںمیں نشانہ گروپوں کے 273152 افراد کو ہنر مندی کے فروغ کی تربیت دی گئی ہے

سال 22۔2021 کے دوران نشانہ گروپوں کے تقریباً 50 ہزار افراد کو ہنر مندی کے فروغ کی تربیت فراہم کرانے کا نشانہ ہے

Posted On: 07 AUG 2021 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7  اگست 2021،   سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار ’پی ایم۔ دکش‘ پورٹل اور ’پی ایم ۔ دکش‘ موبائل ایپ لانچ کیا  جس کو  سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت  نے این این جی ڈی کے تعاون سے کیا۔ اس کا مقصد نشانہ گروپوں کے لئے  ہنر مندی کے فروغ کی اسکیموں کو  قابل رسائی بنانا ہے۔ ان پورٹل اور ایپ کے ذریعہ  نشانہ گروپوں کے نوجوان  ہنر مندی کے فروغ کے تربیتی پروگراموں تک  زیادہ  آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/945f8316-61b1-4021-82d5-801b47e579a2ZM2Y.jpg

 

پردھان منتری دکشتا اور کشلتا سمپن  ہتگراہی(پی ایم۔دکش)  یوجنا سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ذریعہ سال 21۔2020 سے نافذ کی جارہی ہے۔اس یوجنا کے تحت  (i) ہنر مندی میں اضافے / ری اسکلنگ، (ii) قلیل مدتی تربیتی پروگرام، (iii) طویل مدتی تربیتی پروگرام اور  (iv) صنعت کاری کی ترقی کا پروگرام (ای ڈی پی) سے متعلق ہنر مندی کے فروغ کے تربیتی پروگرام  اہل نشانہ گروپ کو فراہم کرائے جارہے ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری  کی وزارت کے ذریعہ  قائم کئے گئے  سرکاری تربیتی اداروں، سیکٹر اسکل کونسلوں  اور دیگر قابل اعتماد اداروں کے ذریعہ  نافذ کئے جارہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/fce52cd1-ecad-4dd6-8994-708b88232f49SYG2.jpg

 

اب کوئی بھی شخص پی ایم۔ دکش پورٹل پر جاکر ایک ہی مقام پر  ہنر مندی کے فروغ   کی تربیت سے متعلق تمام معلومات  حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ  اپنے آس پاس  فراہم کرائی جانے والی ہنر مندی کے فروغ کی تربیت کے بارے میں بھی   محض ایک کلک پر معلومات حاصل  کی جاسکتی ہے اور ہنر مندی کی تربیت کے لئے   آسانی سے  رجسٹریشن کرایا جاسکتا ہے۔ پی ایم۔ دکش پورٹل at http://pmdaksh.dosje.gov.in پر دستیاب ہے جبکہ پی ایم دکش موبائل ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا ’’آج اس پورٹل اور موبائل پو کو عوام کے استعمال کےلئے لانچ کرکے مجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔ اس پورٹل  کے نفاذ کے سلسلے میں  حاصل ہونے والی  کسی بھی تجویز  کے مفید اور قابل عمل  ہونے کے پیش نظر  یہ وزارت  اس میں ضروری بہتری لائے گی تاکہ  یہ پورٹل  نشانہ گروپوں کے لئے  زیادہ مفید بن سکے اور  وہ ہنر مندی حاصل کرکے  اپنا روزگار یا  معاوضے والے روزگار سے متعلق   مواقع کا فائدہ اٹھاکر خود کفیل بن سکیں ‘‘۔

اس پورٹل کی کچھ خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • اس کے ذریعہ  درج فہرست ذاتوں، پسماندہ طبقات اور صفائی کرمچاریوں  کے لئے  ایک مقام پر ہنر مندی کے فروغ   سے متعلق  تمام معلومات  دستیاب ہوں گی۔
  • اپنی دلچسپی کے تربیت ادارے اور پروگرام  کے لئے رجسٹریشن کرانے کی سہولت ۔
  • ذاتی معلومات سے متعلق  مطلوبہ دستاویز اپ لوڈ کرنے کی سہولت۔
  • تربیت  کی مدت کے دوران  تربیت یافتگان کی  چہرے اور آنکھوں کی اسکیننگ کے ذریعہ حاضری لگانے کی سہولت۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-08-07at17.42.336GKZ.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(2021۔08۔07)

U-7591



(Release ID: 1743777) Visitor Counter : 279