نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے ہاکی جیسے روایتی ہندوستانی کھیلوں کے وقار کے احیا ء پر زور


نائب صدر جمہوریہ نے ریاستی سرکاروں اور کارپوریٹ اداروں ہندوستانی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مطالبہ کیا

سامراجی ذہنیت سے باہر آنے اور اپنی عظیم روایت و ثقافت پر فخر محسوس کرنے کا وقت ہے:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے اپنے حقوق و فرائض کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا

ملک کو خود سے اوپر ماننے والے روشن ضمیر شہری ہی سچے با معنی قوم: نائب صدر جمہوریہ

آنجہانی سماجی خدمات گار جناب چمن لال جی کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا

ایک ایسے عظیم قوم پرست جنہوں نے اپنی مکمل زندگی ملک کی خدمت میں وقف کردی:نائب صدر جمہوریہ

جناب چمن لال نے غیر مقیم ہندوستانیوں کو اپنے مادر وطن سے جوڑا اور ان میں ہندوستانیت کا جذبہ پیدا کیا

Posted On: 07 AUG 2021 12:58PM by PIB Delhi

 نئی دہلی:07؍اگست2021:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہاکی جیسے روایتی ہندوستانی کھیلوں کے وقار کو دوبارہ حاصل کرتے ہوئے اسے اعلیٰ مقام پر لے جانے کی بات کہی۔انہوں نے ریاستی سرکاروں اور کارپوریٹ اداروں سے اس سمت میں ضروری حوصلہ افزائی کےلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

نائب صدر جمہوریہ نِواس میں آج سماجی کارکن اور قوم پرست جناب چمن لال کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹوکیو اولمپک میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کی حالیہ کارکردگی نے کھیلوں میں دلچسپی کو ازسر نو بڑھادیا ہے اور اب ہاکی اور کبڈی جیسے روایتی ہندوستانی کھیلوں کو وسیع سطح پر بڑھا وا دینے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے مصنوعی ٹرف سمیت بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح پر تربیت اور تربیت کاروں کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔ جناب نائیڈو نے ہندوستانی کھیلوں کے تعلق سے مرکزی سرکار کے ذریعے کی جارہی سرگرم حوصلہ افزائی کی بھی ستائش کی۔

دوسروں کی آنکھ موند کر نقل کرنے کی سامراجی ذہنیت کو ترک کرنےکی صلاح دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں اپنی عظیم روایت اور ثقافت پر فخر محسوس کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ہر شعبے میں صلاحیت سے مالا مال ہیں اور اس صلاحیت کے لئے بس صحیح حوصلہ افزائی اور حمایت کی ضرورت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے جناب چمن لال کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی بے لوث جذبے سے ملک اور لوگوں کی خدمت میں وقف کردی۔ انہوں نے جناب چمن لال کو ایک عظیم قوم پرست اور دور اندیش مفکر بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا فلسفہ خدمت، اقدار  اور تخلیقیت کی خصوصیت ۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ’’ 1942ء میں پنجاب یونیورسٹی(  لاہور ) میں ایم ایس سی میں طلائی تمغہ حاصل کرنے کے باوجود انہوں نے خدمت کا راستہ منتخب کیا۔بھلے ہی ان کا مستقبل روشن تھا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے خدمت میں روحانیت کا جذبہ بنائے رکھا۔‘‘

اپنے ذاتی حقوق اور سماجی فرائض کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کی سماجی ذمہ داریوں کی پروا کئے بغیر صرف حقوق پر زیادہ زور دینے سے سماج میں عدم توازن پیدا ہوسکتاہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ذہین اور حساس شہری وہی ہے، جو ملک کو خود سے پہلے رکھتا ہے۔سچے معنوں میں وہی سچے معمار قوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفاد پرست نہ ہونا اور دوسروں کی بھلائی کرنا ، ہر تہذیب ، ہر مذہب ہمیں یہی سکھاتاہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’ وسودھیو کٹُمبکم‘، کے سچے جذبے میں جناب چمن لال نے غیر ممالک میں صدیوں سے رہ رہے  غیر مقیم ہندوستانیوں کو ان کے مادر وطن سے کامیابی کے ساتھ جوڑا اور ان میں ہندوستانیت کا جذبہ پیدا کیا۔انہوں نےد نیا بھر میں پھیلے ہندوستانی لوگوں کا عالمی نیٹ ورک بنانے کی مسلسل کوشش کی۔جناب نائیڈو نے کہا  آج تمام غیر مقیم ہندوستانی ہمارے ثقافتی نمائندے ہیں اور بھارت کو ان کی کامیابی سے شناخت ملتی ہے۔

ایمرجنسی کی مدت کے دوران جناب چمن لال کے ذریعے ادا کئے گئے اہم کردار کو یاد کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  انہوں نے جیل میں بند افراد کے اہل خانہ کے ممبروں کی  انتہائی جوکھم ہونے کے باوجود بھی بہت محنت سے مدد کی۔ جناب چمن لال کے ساتھ اپنی ذاتی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود وہ نئے خیالات سے بھرے ہوئے تھے اور ہمیشہ نئی ذمہ داریاں لینے کے لئے تیار رہتے تھے۔ہندوستانی استاد شاگرد کی جاری رہنے والی روایت کی ستائش کرتےہوئے جناب نائیڈو نے وضاحت کی کہ ہندوستانی ثقافت  علم اور تعلیم کو ذہانت املاک کے طورپر نہیں دیکھتی ہے، بلکہ اس کا ماننا ہے کہ علم ساجھا کرنےسے بڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ کسی کو اپنا علم دوسروں کے ساتھ ساجھا کرکے استاد کو قرض چکانا پڑ تاہے۔ رِگ وید میں اشلوک کی مثال دیتے ہوئے –’’آنو بھدرا:کراتو ینتو وشوتھا‘‘، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت علم کی آفاقیت میں یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ علم کسی بھی جغرافیائی سرحد میں بندھا نہیں ہے۔ یہ پوری انسانیت کی مشترکہ وراثت ہے۔

وشو ادھین کیندر کے ضمن مین جناب چمن لال کو اس کا محرک بتاتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ مرکز عالمی پلیٹ فارم پر ہندوستانی  حصولیابیوں کو اجاگر کرنے کا کام کررہا ہے۔انہوں نے دنیا بھر میں جناب چمن لال کی پیدائش کی صدی کا انعقاد کرنے کے لئے وشو ادھین کیندر کو مبارکباد  دی۔ نائب صدر جمہوریہ نے بھارت سرکار کی وزارت مواصلات کے ذریعے جناب چمن لال جی جیسی محرک شخصیت کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے فیصلے کا بھی استقبال کیا۔

اس موقع پر ریل، مواصلات اور الیکٹرونکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی وشینو ، وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیبو سنگھ چوہان ، صلاحیت سازی اور کاروبار کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر، ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن ، ڈاکٹر سبرامنیم سوامی، ڈاکٹر ونے ساہسر بدھے، اور جناب ونیت پانڈے، سیکریٹری (ڈاک)و دیگر معززین بھی شامل ہوئے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7572) 



(Release ID: 1743646) Visitor Counter : 206